ہمارے وزیر اعلیٰ کو اغوا اور گرفتار کیا گیا، پورے صوبے کی توہین ہے، اسد قیصر
کے پی ہاؤس میں رینجرز نے چھاپا مارا ، یہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، سابق اسپیکر


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس میں رینجرز نے چھاپا مارا ، یہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، حکومت آئین و قانون کاخیال نہیں رکھ رہی۔
اسد قیصر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت صرف زور اور دباؤ کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھاناچاہتی ہے، اگر آپ کا خیال ہے کہ یہ حملہ ہوا اور بس ختم ہو جائے گا تو یہ غلط فہمی ہے، ہمارے وزیراعلیٰ کو اغوا کیاگیا، گرفتار کیا گیا، یہ پورے صوبے کی توہین ہے، فوری طور پرعلی امین کو چھوڑا جائے، علی امین کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ اپنے فیصلے کیسے کرتے ہیں،ہم جرات اور ہمت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں گے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم پرُامن لوگ ہیں اور کسی طور پر اپنی حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے ، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔ سرکاری ذرائع نےعلی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید کی جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے علی امین کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق علی امین گنڈاپور کو نہ ہی گرفتارکیا گیا اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے، اس متعلق پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 18 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 19 hours ago



