ابوظہبی :پاکستان سپرلیگ 6کے ایلی منیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6کا ایلی منیٹر میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا گیا ۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شیخ زید انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوا ،پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
اسلام آباد یونائٹیڈنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 174 رنز کیے اسلام آباد یونائٹیڈ کی طرف سے حسن علی 45 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ کالرمنرونے 44رنز کی انگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان 15 رنز ہی بنا سکے ۔
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اورز میں35 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمید آصف نے 3 اورز میں 44 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں
حدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 16 اعشارہ پانچ اورز میں ٹارگٹ حاصل کر لیا ۔پشاور زلمی کے اوپنر بیٹسمین حضرت اللہ زازئی 66رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ جونتھن وال نے بھی 55رنز کی عمدہ انگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کی طرف سے حسن علی تیں اعشاریہ پانچ اورز میں 43 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کر سکے محمد وسیم نے 3 اورز میں 32 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔
میں آف دی میچ کا ایوارڈ پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی کے نام رہا ۔
اب فائنل میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ٹاکرا ہو گا

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 41 منٹ قبل

چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے ملازمین کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کیلئے ایک منفرد منصوبہ شروع کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی
- 4 گھنٹے قبل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا
- 6 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 2 گھنٹے قبل

یوٹیوب نے ایک نیا ملٹی لینگوئج آڈیو فیچر متعارف کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 33 منٹ قبل
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 30 منٹ قبل

پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش
- 5 گھنٹے قبل

جلالپور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہٹادیا گیا، مکرم خان نئے اے سی تعینات
- 2 گھنٹے قبل

انڈونیشیا: شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل