Advertisement

پی ایس ایل 6 پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو شکست دے دی

ابوظہبی :پاکستان سپرلیگ 6کے ایلی منیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 23rd 2021, 4:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6کا ایلی منیٹر میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا گیا ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شیخ زید انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوا ،پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

اسلام آباد یونائٹیڈنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 174 رنز کیے اسلام آباد یونائٹیڈ کی طرف سے حسن علی 45 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ کالرمنرونے 44رنز کی انگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان 15 رنز ہی بنا سکے ۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اورز میں35 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمید آصف نے 3 اورز میں 44 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں

حدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 16 اعشارہ پانچ اورز میں ٹارگٹ حاصل کر لیا ۔پشاور زلمی کے اوپنر بیٹسمین حضرت اللہ زازئی 66رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ جونتھن وال نے بھی  55رنز کی عمدہ انگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کی طرف سے حسن علی تیں اعشاریہ پانچ اورز میں 43 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کر سکے محمد وسیم نے 3 اورز میں 32 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔

میں آف دی میچ کا ایوارڈ پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی کے نام رہا ۔

اب فائنل میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ٹاکرا ہو گا 

Advertisement
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 800 کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 800 کی سطح عبور کرگیا

  • 4 hours ago
خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگردہلاک

خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگردہلاک

  • 5 hours ago
دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ متاثر

دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ متاثر

  • 6 hours ago
فرانس:بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاجی  مظاہرہ،صدر  سے فوری استعفے کا مطالبہ

فرانس:بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاجی  مظاہرہ،صدر سے فوری استعفے کا مطالبہ

  • 6 hours ago
چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے   اپنے ملازمین کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کیلئے  ایک منفرد منصوبہ شروع کر دیا

چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے ملازمین کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کیلئے ایک منفرد منصوبہ شروع کر دیا

  • 3 hours ago
کراچی:صبح سویرے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

کراچی:صبح سویرے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

  • 5 hours ago
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی آج 77 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی آج 77 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

  • 6 hours ago
پاک فوج  سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش

پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش

  • an hour ago
بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں  4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

  • 2 hours ago
بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی

بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی

  • 17 minutes ago
 شہر قائد کے  مختلف علاقوں میں ایک بار پھر  بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا

 شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا

  • 3 hours ago
اسرائیلی بربریت کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں، سعودی ولی عہد

اسرائیلی بربریت کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں، سعودی ولی عہد

  • 5 hours ago
Advertisement