نیویارک : کورونا وبا کی تیسری لہر جاری کوروناوائرس سے دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد17کروڑ98 لاکھ تجاوز کرگئی ہے اورکوروناوباسے دنیا بھر میں اموات کی تعداد38لاکھ93ہزارسے زائد ہوگئی ہے ۔

کورونا سے دنیابھر میں 16کروڑ44لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔امریکا میں ایک روز میں241سے زائدافراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد6لاکھ17ہزارسے تجاوز کرگئی ہے ۔ امریکامیں مریضوں کی تعداد3کروڑ44لاکھ سے زائد ہوگئی ۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پرہے اور بھارت میں کوروناکے29ہزارسے زائدنئے مریض سامنےآگئے ہیں ۔ بھارت میں کوروناسے ایک روزمیں393افراد جان سے گئے ۔ بھارت میں کورونامریضوں کی مجموعی تعداد3کروڑسے زائد ہوگئی ۔ بھارت میں کوروناسے اموات کی تعداد3لاکھ89ہزارسےزائد ہوگئی ۔
مزید پڑھیں : عزیزالرحمان نے مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کا اعتراف کرلیا
برازیل میں کورونا سے ایک روز میں1900ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ہیں ۔ برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد5لاکھ4ہزارسے زائد ہوگئی ہے ۔ برازیل میں مریضوں کی تعدادایک کروڑ80لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے ۔ روس میں کورونا سے ایک روز میں546ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔روس میں اب تک ایک لاکھ30ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ روس میں مریضوں کی تعداد53لاکھ سے زائد ہوگئی ۔ فرانس میں کورونا سے51اموات رپورٹ ہوئیں۔ فرانس میں اب تک کورونا سےایک لاکھ10ہزارسے زائد اموات ہوئی ہیں ۔ فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد57لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
مزید پڑھیں : مذاکرات یا جنگ ،ہم تیار رہیں گے
خبر ایجنسی کے مطابق اسپین میں کورونا سےمزید30افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔اسپین میں کوروناسے80ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ۔ اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد37لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے27افراد موت کی وادی میں چلے گئے ہیں ۔ برطانیہ میں کوروناسےہلاکتوں کی مجموعی تعدادایک لاکھ28ہزارہوگئی ہے ۔ برطانیہ میں کوروناسے46لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوئے۔
مزید پڑھیں : سائنووک اور سائنوفارم ویکیسن کی دوسری خوراک لگوانے کے بُری خبر
اٹلی میں کورونا سے ایک روزمیں31ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں اوراٹلی میں اب تک کوروناسےایک لاکھ27ہزار سے زائد افرادہلاک ہوئے ۔اٹلی میں مریضوں کی تعداد42لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ جرمنی میں کورونا سے75افراد جان کی بازی ہار گئے۔ میکسیکو میں کورونا سے57اموات رپورٹ ہوئیں اورمیکسیکو میں وائرس سےہلاکتوں کی تعداد2لاکھ31ہزارسے زائد ہوگئی ہے میکسیکو میں کورونا سے متاثرہ افرادکی تعداد24لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔
مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق اہم اعلان
پولینڈ میں کورونا سے29افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ پولینڈ میں قاتل وباء سے74ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ساؤتھ افریقہ میں کورونا وبا59ہزارافراد کی جانیں لے گئی۔ ایران میں کورونا سے116افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ایران میں اب تک83ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے ہلاک ہوئے ہیں ۔ ایران میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد31لاکھ سے زائد ہوگئی ۔ سعودی عرب میں اب تک7ہزارسے زائدافراد جان کی بازی ہار گئے۔سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد4لاکھ76ہزارسے تجاوز کرگئی۔ سعودی عرب میں 24گھنٹوں میں16افراد کوروناسے چل بسے ہیں ۔
مزید پڑھیں : ایئرپورٹس پر مسافروں کارش بڑھنے لگا، این سی او سی کی ہدایات جاری
سعودی عرب میں 24گھنٹوں میں1479سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ترکی میں مہلک وباء سے57افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ترکی میں اب تک49ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افرادکی تعداد53لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں ۔

شاہ زین مری کے شہری پر تشدد کا معاملہ : دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی
- 9 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری
- 7 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اور متعدد ریاستوں کی غزہ میں خوراک کا داخلہ بند کرنے کی مذمت
- 7 گھنٹے قبل

انجینئرنگ کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل
- 7 گھنٹے قبل

سعودی سفیر اور نائب وزیر اعظم کی ملاقات ، موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم
- 11 گھنٹے قبل

فروری 2025 کے مہینے کے لیے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے، وزیر اعلی پنجاب
- 7 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف کیساتھ وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی حکام کے مذاکرات کی تفصیلات
- 9 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی بلاول ہاؤس میں ملاقات
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اجتماعی کوششوں پرزور
- 7 گھنٹے قبل

معیشت استحکام سے ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر اطلاعات
- 12 گھنٹے قبل

پاکستانی غیر معمولی جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داری پر غور کریں، وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل