جرم

پی ٹی آئی کے کارکنان پر درج ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آ گئیں

  ایف آئی آر نمبر 909 – تھانہ کوہسارمیں 33 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 8 2024، 5:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی  کے کارکنان پر درج ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد :  ڈی چوک احتجاج میں پی ٹی آئی  کے کارکنان پر کی گئی ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر نمبر ایک کے مطابق1036تھانہ انڈسٹریل ایریامیں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر نمبردوکے مطابق799تھانہ سمبال میں31افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر نمبر 648 – تھانہ مارگلہ میں 17 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر نمبر 1116 – تھانہ آبپارہ میں40 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  ایف آئی آر نمبر 844 – تھانہ کورال میں17افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر نمبر 904 – تھانہ کوہسارایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر نمبر 838 – تھانہ ترنول 19 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر نمبر 906 – تھانہ کوہسار 82 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر نمبر 905 – تھانہ کوہسارمیں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر نمبر 904 – تھانہ کوہسارمیں 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر نمبر 909 – تھانہ کوہسارمیں 9 خواتین کو گرفتار کرکے عدالتی حوالات میں بھیج دیا گیا ہے، ان کی ضمانت کی درخواستیں کل دائر کی جائیں گی، ایف آئی آر نمبر 1066 – تھانہ کراچی کمپنی میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر نمبر 465 – تھانہ سیکریٹریٹ میں 36 افراد کو گرفتار کرکے عدالتی حوالات میں بھیج دیا گیا ہے۔


  ایف آئی آر نمبر 909 – تھانہ کوہسارمیں 33 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کی شناختی پریڈ 21 اکتوبر 2024 تک ہوگی، ایف آئی آر نمبر 871 – تھانہ شالیمار میں 15 افراد جنہیں پولیس غیر ملکی قرار دے رہی ہے، گرفتار کرکے عدالتی حوالات میں بھیج دیا گیا ہے۔


 ان کی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں اور کل سماعت ہوگی، ایف آئی آر نمبر 864 – تھانہ رمنامیں 18 افراد کو گرفتار کیا گیا اور عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے، ایف آئی آر نمبر 533 – تھانہ گولڑہ میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔