جی این این سوشل

پاکستان

جوہری عدم پھیلاؤ کانفرنس 2024 کا اسلام آباد میں انعقاد

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جوہری عدم پھیلاؤ کانفرنس 2024 کا اسلام آباد میں انعقاد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جوہری عدم پھیلاؤ کانفرنس 2024 کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد اسٹریٹجک ویژن انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر سے اسکالرز اور ماہرین نے شرکت کی، کانفرنس کا مقصد عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری بات چیت کو فروغ دینا اور پاکستان کے پالیسی نقطہ نظر کو شیئر کرنا تھا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ریٹائرڈ زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد احمد قدوائی اور مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ سطح کانفرنس نے جوہری عدم پھیلاؤ کی کوششوں کیلئے پاکستان کےعزم کو تقویت بخشی، کانفرنس میں علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے،کانفرنس میں پاکستان کے ممتاز پالیسی سازوں اور پریکٹیشنرز نے شرکت کی۔

چائنا انسٹیٹیوٹ آف کنٹیمپریری انٹرنیشنل ریلیشنز کے اسکالرز کے علاوہ کئی بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے اسکالرز بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں انسٹیٹیوٹ آف ورلڈ اکانومی روس کی سائنس اکیڈمی اور سینٹر فار انرجی اینڈ سیکیورٹی اسٹیڈیز روس کے اسکالرز نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ 

 

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کمی کے بعد  1600روپے اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1600روپے اضافے کےبعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ  ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار  372روپے کا اضافہ  ہوا، جس کےبعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے  پر پہنچ گئی۔ 

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

مرید کے ٹاون میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ محلہ لطیف پارک میں پیش آیا ہے جہاں مخالفین نے زمین کے تنازع پر دادا اور پوتا کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مرید کے ٹاون میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ  ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق

مرید کے ٹاون میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے دادا اور پوتا جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محلہ لطیف پارک میں پیش آیا ہے جہاں مخالفین نے زمین کے تنازع پر دادا اور پوتا کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد میں دادا عبدالطیف، پوتا عبیداللہ جبکہ بیٹا تنویر زخمی شامل ہیں ، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی آئی اے کا اسلام آباد میں 3 دن دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کا اسلام آباد میں 3 دن دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ

قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفاتر 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔

سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے دفاتر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظرہدایت پر بند رہیں گے، ایئرپورٹ پر شفٹ میں کام کرنے والے پی آئی اے ملازمین کام جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

ایس اسی او اجلاس کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں 12 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت کسی قسم کے جلسہ اور احتجاج کرنے پر پابندی عائد ہو گی جبکہ انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے، ریسٹورینٹس، ہاسٹلز اور کیفیز بھی بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll