جی این این سوشل

پاکستان

ایس سی او کانفرنس، سکیورٹی کے سخت انتظامات، ریڈ زون سیل

شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے جس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایس سی او کانفرنس، سکیورٹی کے سخت انتظامات، ریڈ زون سیل
ایس سی او کانفرنس، سکیورٹی کے سخت انتظامات، ریڈ زون سیل

وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں میزبان پاکستان سمیت آٹھ ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر معززین شرکت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی کے باعث ریڈ زون جانے والی تمام سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ کلب روڈ سے بنی گالہ اور راول ڈیم چوک پر پارک روڈ بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق فیض آباد میں فیصل ایونیو اور آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ، کشمیر ہائی وے سے کنونشن سینٹر تک اور بارہ کہو سے مری روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کے موقع پر سیکیورٹی کے باعث جڑواں شہروں میں مختلف اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی۔ اسلام آباد میں 14 سے 16 اکتوبر تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور مقامی سطح پر عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان

مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات کریں گے

ملاقات کے دوران آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے،  نواز شریف سے ملاقات  کریں گے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہوگی، دوطرفہ دلچسپی کے امور زیربحث آئیں گے۔

دوسری جانب قائد ن لیگ نواز شریف نے آج اتحادی رہنماؤں کو لاہور میں کھانے پر مدعور کر لیا ہے، جہاں پر مجوزہ آئینی ترامیم اور ملکی سیاستی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس آج پھر 86 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 86276 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس آج پھر 86 ہزار  کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان ہے۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی وجہ سے بازارِ حصص میں 436 پوائنٹس کی تیزی ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 86276 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

دھرنوں کی ناکامی:تحریک انصاف نے نجی کالج میں بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا خطرناک منصوبہ بنایا،مریم نواز

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم کو کالج کی رجسٹریشن کینسل نہیں کرنی چاہیے تھی کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں برتنی چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دھرنوں کی ناکامی:تحریک انصاف نے نجی کالج میں بچی  سے  مبینہ زیادتی کے واقعے کا خطرناک منصوبہ بنایا،مریم نواز

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک دفعہ پھر دہشت گرد جماعت قرار دےدیا، انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف نے نجی کالج کے واقعے پر ملک میں انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جس روز بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی  کا واقع رپورٹ ہوا تو  ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس روز بچی کالج میں تھی ہی نہیں، انہوں نے کہا کہ الزام لگایا گیا اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہٹا دی گئیں  ہےاس میں کوئی صداقت نہیں اورنہ ہی اس واقعے کا کوئی عینی شاہد ہے کیوںکہ ایسا کوئی واقع پیش  ہی نہیں آیا ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس بچی کا نام اور تصویر شئیر کی جا رہی ہے وہ بچی  2 اکتوبر سے ہسپتال میں زیر علاج ہے،اور جس سیکیورٹی  گارڈ پر الزام عائد کیا گیا اسکو گرفتار کر کے تفتیش کی ہے مگر ایساکوئی واقع سامنے نہیں آیا۔
وزیر اعلی پنجاب کامزید کہنا تھا کہ تحریک اںصاف اس واقعے کی آڑمیں ملک میں انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  پر ایسے واقعے کو لے کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے  جوکہ ہوا ہی نہیں،تحریک انصاف نے احتجاج اور دھرنوں میں ناکامی کے بعد اس من گھڑت واقعے کا سہارا لے کر لوگوں کو گمراہ کرنےکی کوشش کی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلی مریم نوازکا کہنا تھا تحریک انصاف نے دنیا کو پاکستان کا جو چہرہ دکھانے کی کوشش کی میں ان سےکہنا چاہتی ہو کہ پاکستان صرف ہمارا ہی نہیں بلکہ آپ سب کا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث ٓافراد چاہے وہ میڈیا سے ہو یا تحریک انصاف سے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ 
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم کو کالج کی رجسٹریشن کینسل نہیں کرنی چاہیے تھی کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں برتنی چاہیے۔ مگر جو اس واقعے میں ملوث ہیں انکے خلاف ہر صورت کارروائی ہونی چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll