لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی ایکشن ،تھرل سے بھرپور فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ سلسلے کی نویں فلم کا ورلڈ پریمیئر کل لاس اینجلس کے ٹی سی ایل چائنیز تھیٹر میں دکھایا جائے گا۔

کورونا وبا کے باعث ہالی وڈ کی متعدد فلمیں کئی بار تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں جس میں "فاسٹ اینڈ فیوریئس 9 " بھی شامل ہے تاہم اب فلم کا ورلڈ پریمیئر کل پیش کیا جا ئے گا ۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ اینڈ فیوریس9 روس اور مشرق وسطیٰ میں ریلیز کردی گئی ہے جبکہ برطانیہ اورامریکہ میں کل اس کا پریمئیر ہوگا ۔ رواں سال سینما گھروں میں خصوصی طور پر ریلیز ہونے والی بڑے بجٹ کی یہ پہلی فلم ہے ۔ فلم کی کہانی تیزرفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے کرداروں پر مبنی ہے۔
فلم کی ہدایات ایف گیری گرے نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں چارلیزتھرون، مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن اور لوکس بلیک شامل ہیں۔ہالی ووڈ فلم’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ میں اس مرتبہ مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ون ڈیزل کا 10 سالہ بیٹا ونسنٹ بھی والد کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کرے گا۔

پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف
- 37 منٹ قبل
پی سی بی کا کل دوسرے سیمی فائنل میں شائقین کو فری افطاری کروانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ملکی معاشی استحکام کے لیے میں اور آرمی چیف دوست ممالک کے پاس گئے، وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان،بابر،رضوان ٹی ٹوئنٹی سے ڈارپ
- 3 گھنٹے قبل

مصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع
- 4 گھنٹے قبل

معروف اسٹیج اداکارہ رمشا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں
- 4 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج: گرفتارپی ٹی آئی کے 22کارکنان کی درخواست ضمانت مسترد
- 4 گھنٹے قبل

ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

سزا تو ہونی چاہیے، سویلینز کا ٹرائل کہیں بھی ہو کیا فرق پڑتا ہے؟ جج آئینی بینچ
- 4 گھنٹے قبل

بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا، چار نئے فوکل پرسن مقرر
- 31 منٹ قبل