جی این این سوشل

کھیل

دوسرا ٹیسٹ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 366 رنز پر ڈھیر

پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنےوالے کامران غلام نے 118 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ صائم ایوب نے 77 رنز بنائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دوسرا ٹیسٹ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف  366 رنز پر ڈھیر
دوسرا ٹیسٹ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 366 رنز پر ڈھیر

دوسرا ٹیسٹ پاکستان کی ٹیم 366 پر رنز پر آوٹ ہو گئی

ملتان میں کھیلے جا رہے پاکستان اور انگلینڈ نے درمیان پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 366  رنز بنا سکی

تفصیلات کے مطابق ملتان میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم 366 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنےوالے کامران غلام نے 118 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ صائم ایوب نے 77 رنز بنائے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود صرف 3 رنز ہی بنا سکے،عبد اللہ شیفق نے 7، سعود شکیل نے4اور سلمان آغا نے 31 رنز بنائے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 41 رنز بنا کر نمایاں رہے

انگلینڈ کی طرف سے میتھو پوٹس نے دو،بریڈن کریس نے تین اور جیک لیچ نے چار وکٹیں حاصل کی۔

گزشتہ روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے، آج محمد رضوان نے 37 اور سلمان علی آغا نے 5 رنز کے ساتھ دوسرے دن کھیل کا آغاز کیا تھا۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان

ایس سی او اجلاس، مہمانوں کی کنونشن سینٹر آمد، وزیراعظم شہباز شریف استقبال کر رہے ہیں

پاکستان 27 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس سی او اجلاس، مہمانوں کی کنونشن سینٹر آمد، وزیراعظم شہباز شریف استقبال کر رہے ہیں

نگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آج ہونے والے 23 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عالمی رہنماؤں کی آمد جاری ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف مہمانوں کا استقبال کر رہے ہیں۔

پاکستان 27 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے ، وزیراعظم شہبازشریف نے کنونشن سنٹر پہنچنے پر سیکرٹری جنرل ایس سی او کا خیر مقدم کیا،  منگولیا کے وزیراعظم ایون اردین کے کنونشن سینٹر پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا ۔ 

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور ترکمانستان کے وزیراعظم کنونشن سینٹر پہنچے تو وزیراعظم شہبازشریف نے خوش آمدید کہا ۔روس کے وزیراعظم میخائل مشتوستن کنونشن سینٹر پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا  ، روس کو ایس سی او میں اہمیت حاصل ہے۔

قبل ازیں ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں،  نور خان ایئر بیس پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے روسی وزیراعظم کا استقبال کیا، اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگلدستے پیش کیے۔ ایران کے وزیر صنعت کان کنی و تجارت سید محمد اتابک بھی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

آج علی الصبح ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر اویس لغاری نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔

اجلاس کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے تناظر میں معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، دونوں رہنمائوں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کا اظہار بھی کیا گیا۔کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے سربراہان مملکت اور غیرملکی وفود کے استقبال کے لیے شہر بھر کو رنگ برنگی روشنیوں اور پھولوں اور ایس سی او کے رکن ممالک کے جھنڈوں سے سجایاگیا ہے۔

سربراہی اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے وزیر صنعت و تجارت اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرینگے۔سربراہی اجلاس میں تنظیم کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی اور رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس آج پھر 86 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 86276 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس آج پھر 86 ہزار  کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان ہے۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی وجہ سے بازارِ حصص میں 436 پوائنٹس کی تیزی ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 86276 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈاکٹرز نےاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا ، ہمیں بتایا گیا کہ وہ صحت مند ہیں ، بیرسٹر گوہر

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز  ہسپتال  کے ڈاکٹروں کی 2 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکٹرز نےاڈیالہ جیل میں  بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا ، ہمیں بتایا گیا کہ وہ صحت مند ہیں ، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈاکٹرزنے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی پی ٹی آئی  کا چیک اپ کیا اور ہمیں بتایا گیا وہ صحت مند ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ آج شام4 بجے 2 ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا، ڈاکٹروں میں ای این ٹی اور میڈیکل اسپیشلسٹ شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں اور انہوں نے آج ایک گھنٹہ ورزش کی، ہمیں جلد بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس مل جائیں گی تو شیئر کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ کارکنوں کا شکر گزار ہوں جو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فکرمند تھے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز  ہسپتال  کے ڈاکٹروں کی 2 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات کیلئے ایک گھنٹے زائد انتظار کیا اور اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll