جی این این سوشل

کھیل

پاکستانی بلے باز کامران غلام ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری کرنے والے دنیا کے چھٹے بیٹسمین بن گئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں آج دوسرے دن کا کھیل اختتام پذیز ہو چکا ہے دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی بلے باز کامران غلام ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری کرنے والے دنیا کے چھٹے  بیٹسمین بن گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کامران غلام ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں چوتھے نمبر پر سنچری کرنے والے دنیا کے چھٹے جبکہ پاکستان کے دوسرے بیٹسمین بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے جا رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامران غلام نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، وہ ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں چوتھے نمبر پر سینچری کرنے والے دنیا کے چھٹے بیٹسمین بن گئے انہوں نے ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میں 118 رنز کی شاندار اننگ کھیلی،اپنی اننگ میں انہوں نے ایک چھکا اور  گیارہ چوکے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کی طرف سے سلیم ملک نے 1982 میں کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری بنا کر پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کا موقع دیا گیا، بابر اعظم نے اس شاندار اننگ پر کامران غلام کی بیٹنگ کی تعریف کی،بابر اعظم نے انسٹا گرام سٹوری پر کامران غلام کی سنچری کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کامران بہت اچھا کھیلے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں آج دوسرے دن کا کھیل اختتام پذیز ہو چکا ہے دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے، جبکہ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم 366 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی طرف سے کامران غلام نے 118 جبکہ صائم ایوب نے 77 رنز بنائے۔

پاکستان

افغانستان علاقائی ترقی اور استحکام کیلئے بہت اہم ملک ہے، شہباز شریف

پائیدار ترقی کیلئے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے، وزیر اعظم کا ایس سی اوکے سربراہی اجلاس میں افتتاحی خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان علاقائی ترقی اور استحکام کیلئے بہت اہم ملک ہے، شہباز شریف

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان علاقائی ترقی اور استحکام کیلئے بہت اہم ملک ہے، پائیدار ترقی کیلئے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے، تمام ممالک مل کر خطے کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد پہنچنے والے عالمی رہنماؤں اور مندوبین میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ، ایس سی او سیکریٹری جنرل، ایران کے وزیرصنعت سید محمد اتابک نور، منگولیا کے وزیراعظم، بھارتی وزیرخارجہ جےشنکر، ترکمانستان کے وزیرخارجہ، بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، تاجک وزیراعظم، قازقستان کے وزیراعظم، کرغستان کابینہ کےچیئرمین ژاپاروف اکیل بیک، روس کے وزیراعظم میخائیل مشوستن اور ازبکستان کے وزیراعظم شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہی اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی صدارت میرے لئے اعزاز کی بات ہے، تمام معزز مہمانوں کو ایس سی او اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او ممالک دنیا کی آبادی کا 40 فیصد ہیں، آج کا اجلاس علاقائی تعاون بڑھانے کا اہم موقع فراہم کر رہا ہے، ایس سی او اجلاس میں معنی خیز مذاکرات اور نتائج کا خواہاں ہوں، یقین ہے کہ اجلاس میں سیر حاصل گفتگو کے نتائج خطے کے عوام کیلئے دورس ہوں گے، ایس سی او اجلاس کے شریک رہنماؤں نے ایجنڈے کی منظوری دے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کیلئے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے، تمام ممالک ملکر خطے کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں، ہم نے اپنے لوگوں کو بہتر معیار زندگی اور سہولتیں فراہم کرنی ہیں۔ہم عالمی منظر نامے میں تبدیلی اور ارتقا کا سامنا کر رہے ہیں، موجودہ صورتحال اجتماعی اقدامات کی متقاضی ہے، پاکستان علاقائی ترقی، استحکام اور روابط کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، ہم نے اجتماعی دانش کو بروئے کار لاتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاحتی روابط، گرین ڈویلپمنٹ کے شعبوں پر توجہ کی ضرورت ہے، تجارتی روابط میں اضافے کیلئے کاوشیں ضروری ہیں، معاشی تعاون کیلئے ایس سی او ممالک کو نئی حکمت عملی پر غور کرنا ہوگا، خطے کے ملکوں میں ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے بہت مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان علاقائی ترقی اور استحکام کیلئے بہت اہم ملک ہے، عالمی برادری افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد پر توجہ دے، پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، افغان سرزمین کا دہشت گردی کیلئے استعمال روکنا ہوگا، یقینی بنانا ہوگا افغان سرزمین کسی ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقائی ترقی کیلئے بیلٹ اینڈ روڈ انتہائی اہم منصوبہ ہے، پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، مشترکہ مستقبل کیلئے اقتصادی استحکام ہماری ضرورت ہے، خطے سے غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کو ترجیح دینا ہوگی۔ آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دینا عالمی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش خطرات اہم چیلنج ہیں، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں عالمی سطح پرپاکستان کی کامیابیوں کوسراہا، رواں سال شہبازشریف سے آستانہ میں ملاقاتیں ہوئیں، شہبازشریف نے صرف پاکستان نہیں بلکہ ایس سی او کی ترجمانی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

دھرنوں کی ناکامی:تحریک انصاف نے نجی کالج میں بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا خطرناک منصوبہ بنایا،مریم نواز

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم کو کالج کی رجسٹریشن کینسل نہیں کرنی چاہیے تھی کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں برتنی چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دھرنوں کی ناکامی:تحریک انصاف نے نجی کالج میں بچی  سے  مبینہ زیادتی کے واقعے کا خطرناک منصوبہ بنایا،مریم نواز

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک دفعہ پھر دہشت گرد جماعت قرار دےدیا، انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف نے نجی کالج کے واقعے پر ملک میں انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جس روز بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی  کا واقع رپورٹ ہوا تو  ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس روز بچی کالج میں تھی ہی نہیں، انہوں نے کہا کہ الزام لگایا گیا اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہٹا دی گئیں  ہےاس میں کوئی صداقت نہیں اورنہ ہی اس واقعے کا کوئی عینی شاہد ہے کیوںکہ ایسا کوئی واقع پیش  ہی نہیں آیا ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس بچی کا نام اور تصویر شئیر کی جا رہی ہے وہ بچی  2 اکتوبر سے ہسپتال میں زیر علاج ہے،اور جس سیکیورٹی  گارڈ پر الزام عائد کیا گیا اسکو گرفتار کر کے تفتیش کی ہے مگر ایساکوئی واقع سامنے نہیں آیا۔
وزیر اعلی پنجاب کامزید کہنا تھا کہ تحریک اںصاف اس واقعے کی آڑمیں ملک میں انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  پر ایسے واقعے کو لے کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے  جوکہ ہوا ہی نہیں،تحریک انصاف نے احتجاج اور دھرنوں میں ناکامی کے بعد اس من گھڑت واقعے کا سہارا لے کر لوگوں کو گمراہ کرنےکی کوشش کی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلی مریم نوازکا کہنا تھا تحریک انصاف نے دنیا کو پاکستان کا جو چہرہ دکھانے کی کوشش کی میں ان سےکہنا چاہتی ہو کہ پاکستان صرف ہمارا ہی نہیں بلکہ آپ سب کا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث ٓافراد چاہے وہ میڈیا سے ہو یا تحریک انصاف سے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ 
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم کو کالج کی رجسٹریشن کینسل نہیں کرنی چاہیے تھی کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں برتنی چاہیے۔ مگر جو اس واقعے میں ملوث ہیں انکے خلاف ہر صورت کارروائی ہونی چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کامیابی پر اسپیکر قومی اسمبلی کی مبارکباد

ایس سی او کے کامیاب انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے، ایس سی او کے کامیاب انعقاد سے دنیا کو پتہ چلا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کامیابی پر اسپیکر قومی اسمبلی کی مبارکباد

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کامیابی پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مبارکباد پیش کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایس سی او کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے، ایس سی او کا کامیاب انعقاد پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر اسلام آباد کی شاندار سجاوٹ اور وفود کے پرتپاک استقبال سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوا ہے۔

ایس سی او کے کامیاب انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے، ایس سی او کے کامیاب انعقاد سے دنیا کو پتہ چلا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایس سی او میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے خلوص اور محبت کا پیغام ملا ہے۔

ایس سی او کانفرنس کا کامیاب انعقاد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان کسی بھی بڑے ایونٹ کی میزبانی کر سکتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے شنگھائی تعاون تنظیم کے شاندار انعقاد کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll