Advertisement

دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ: پاکستان کیخلاف 6 وکٹ پر 239 رنز بنالیے

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کو محمد رضوان کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جب وہ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد اب سلمان علی آغا 31 رنز بناکر پویلین لوٹے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Oct 17th 2024, 1:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ: پاکستان کیخلاف 6 وکٹ پر 239 رنز بنالیے

ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر مہمان انگلینڈ نے پاکستان کے 366 رنز کے جواب میں 6 وکٹ پر 239 رنز بنالیے ہیں ، پاکستان کوپہلی اننگ میں127رنزکی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈکی جانب سے بین ڈکٹ 114 رنز بنا کر نمایاں  رہے، جوروٹ 34، اولی پوپ 29 اور زیک کراولی27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک 9 اور کپتان بین اسٹوکس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ، پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پہلی اننگ میں پاکستانی  ٹیم 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کو محمد رضوان کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جب وہ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد اب سلمان علی آغا 31 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

قومی ٹیم کو آٹھواں نقصان ساجد خان کی شکل میں اٹھانا پڑا، ساجد دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد عامر جمال 37 اور اور نعمان علی 32 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

گزشتہ روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے، آج محمد رضوان نے 37 اور سلمان علی آغا نے 5 رنز کے ساتھ دوسرے دن کھیل کا آغاز کیا تھا۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق7، سعود شکیل 4 اور کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار سنچری بنائی اور 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ صائم ایوب بھی 77 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 7 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 6 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 8 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 8 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 6 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
Advertisement