جی این این سوشل

جرم

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی  میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایس پی ویسٹ کا گن مین جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر10 میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوا، واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا، زخمی ڈاکو اسپتال پہنچائے جانے سے قبل دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار ایس ایس پی ویسٹ کا گن مین تھا۔

ملزمان سبزی منڈی جانے والی گاڑی کو لوٹ رہے تھے، ملزمان نے 5 سبزی فروشوں سے 50 ہزار سے زائد کی رقم بھی لوٹی۔ لوٹ مار کے دوران سادہ لباس پولیس اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کی، ملزمان نے بھی اہلکار پر جوابی فائرنگ کی

کھیل

ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ پہلی اننگز میں 291 رنز پر ڈھیر،پاکستان کو 75 رنز کی برتری حاصل

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ پہلی اننگز میں 291 رنز پر ڈھیر،پاکستان کو 75 رنز کی برتری حاصل

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 291 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان نے پہلی اننگز میں 75 رنز کی بڑی برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 239 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو جیمی اسمتھ اور بریڈن کارس وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کو ساتویں وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور گزشتہ روز کھیل کے آخری سیشن میں یکے بعد دیگرے وکٹیں لے کر انگلش مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے ساجد خان نے کپتان کو مایوس نہ کیا اور بریڈن کارس کو آؤٹ کر کے اننگز میں پانچویں وکٹ حاصل کی۔

نئے بلے باز میتھیو پوٹس نے ایک چوکا ضرور لگایا لیکن وہ بھی ساجد کی گھومتی گیندوں کو سمجھنے میں ناکام رہے اور صرف 6 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

اس موقع پر انگلینڈ کی امیدیں وکٹ کیپر بلے باز جمی اسمتھ سے وابستہ تھیں کہ وہ مزاحمتی اننگز کھیل کر خسارے کو کم کرنے کی کوشش کریں گے لیکن نعمان علی کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ صائم ایوب کو آسان کیچ تھما بیٹھے۔

جیک لیچ نے آخری لمحات میں 25 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ شعیب بشیر کے ساتھ دسویں وکٹ کے لیے 29 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔

جب شعیب بشیر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ کی پوری ٹیم 291 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور پاکستان نے پہلی اننگز 75 میں رنز کی برتری حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 111 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیں جبکہ بقیہ تین وکٹیں نعمان علی نے اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

24 گرام سونا 700 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 77  ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

سونے کی قمیت میں اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں مقامی مارکیٹوں24 گرام سونا 700 روپے کے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ میں 2 لاکھ 77  ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہو گئی 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ، نئی قیمت 2682 ڈالر ہوگئی،مقامی مارکیٹ میں سونا 2 لاکھ 77 ہزار900 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

طالبہ سے مبینہ زیادتی ، راولپنڈی میں احتجاج کے دوران 150 سے زائد طلبہ گرفتار

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طالبہ سے مبینہ زیادتی ، راولپنڈی میں احتجاج  کے دوران  150  سے زائد طلبہ گرفتار

لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں احتجاج کرنے والے کم ازکم 150 طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے منتشر کرنے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔

راولپنڈی کے مختلف کالجز کیمپس کے باہر طلبہ کا احتجاج کیا، کمرشل مارکیٹ، سکستھ روڈ، مورگاہ اور پشاور کیمپس کے باہر یونیفارم پہنے طلبہ نے کیمپسز پر پتھراؤ کیا اور ان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔

پشاور روڈ کیمپس پر طلبہ نے گیٹ اور شیشے توڑ دیئے اور مورگاہ کیمپس کے باہر طلبہ نے پتھراؤ کیا، جبکہ احتجاج کے باعث ایوب پارک چوک مکمل بلاک ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی، مورگاہ پر بھی پولیس اور مظاہرین میں تصادم بھی ہو گیا۔

راولپنڈی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشن حافظ کامران اصغر نے کہا کہ پُرتشدد احتجاج کرنے والے تقریباً 150 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ تمام زاویوں سے احتجاج کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، مزید کہا کہ شہر میں مختلف کالجز کے باہر سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا ہم طلبہ کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے تھے، احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ پر اگر کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا، اور توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراو کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll