جی این این سوشل

پاکستان

ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہمارے ارکان کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، کامران مرتضیٰ

کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ یہ کیسی جمہوریت اور آئینی ترمیم ہے جس میں لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جا راہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہمارے ارکان کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے،  کامران مرتضیٰ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نےکہا کہ آئینی ترمیم کے لیے ہمارے سینیٹرز اور ایم این ایز کو گالیاں دی جا رہی ہے کیا اس طرح آئینی ترمیم کی جا رہی ہے ہم اس طرح ووٹ ںہیں دیں گے۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہماری جماعت کے ایم این ایز اور سنییٹرز سے ووٹ حاصل کرنے کے لیے ان کو ڈرا دھمکا کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ یہ کیسی جمہوریت اور آئینی ترمیم ہے جس میں لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جا راہا ہے ہمارے ایم این ایز کو گالیاں دی جا رہی ہے ہم اس طرح ووٹ نہیں ۔ 

پاکستان

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد پر قرارداد کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ پاکستان خطے کا اہم اور متحرک ملک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد پر قرارداد کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد پر قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پیش کی، سینیٹ میں تحریک انصاف نے قرارداد کی مخالفت کی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان صدر مملکت جناب آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق  سپیکر صاحبان جنہوں نے علاقائی تعاون کے فروغ  کیلئے اپنا کردار ادا کیا، کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

یہ ایوان ایس سی او کے اہداف اور مقاصد کے حصول  کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کے عزم کے اظہار کو سراہتا ہے،یہ ایوان سمجھتا ہے کہ 27 سال بعد پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم جیسا کوئی بڑا ایونٹ کامیابی سے منعقد ہوا، شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے اہم سنگ ہے، یہ ایوان حکومت کو سفارتی محاذ پر ملنے والی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

قرارداد میں لکھا گیا کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ ایس سی او سربراہ اجلاس سے پاکستان کا مثبت تشخص ابھرا ہے، ایس سی او سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کو علاقائی تجارت، امن و استحکام کو فروغ ملے گا، یہ ایوان شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے مسائل پر اہم کردار کو کو تسلیم کرتا ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ پاکستان خطے کا اہم اور متحرک ملک ہے، خطے کے اہم علاقائی اور سلامتی کے مسائل پر ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کا مضبوط موقف پاکستانی قوم کی ترجمانی ہے،یہ ایوان حکومت پاکستان، وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کے کامیاب انعقاد  کیلئے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان ایس سی او کانفرنس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجانے، مہمانوں کا خیرمقدم کرنے اور پاکستان کے وقار کو بلند کرنے  کیلئے تمام حکومتی اداروں کی خدمات کو سراہتا ہے اور ایس سی او سربراہ سمٹ میں شرکت کیلئے  آنیوالے مہمانوں کی پاکستان آمد سے لے کر ان کی رخصتی تک جن اداروں اور آفیشلز نے اپنے فرائض انجام دیئے، ان سب کو پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

عابدزبیری سمیت بارکونسل کے 6 ممبران نےدرخواست دائر کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کی  بنیاد پر خارج

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کی استدعا پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواستیں واپس لینے پر کیس خارج کردیا۔

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس نے حامد خان سے مکالمہ کیا کہ آپ کی خدمات صرف درخواست واپس لینے کیلئے لی گئی، درخواست 6 وکلاء نے دائر کی تھی، وہ خود بھی کہہ سکتے تھے واپس لینا چاہتے ہیں، حامد خان صاحب مجھے یقین ہے آپ کی خدمات باضابطہ طور پر لی گئی ہوں گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ صرف اعتراضات کے خلاف اپیل واپس لے رہے ہیں یا اصل درخواست بھی؟ جس پر وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ درخواست اور اعتراضات کے خلاف اپیل دونوں واپس لے رہے ہیں۔

جس پر سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے عابد زبیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ایک اور درخواست بھی تھی، میں نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان اس درخواست کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا، ہو سکتا ہے اب وہ درخواست بعد میں لگے۔

ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا آپ کی بڑی مہربانی ہے۔

یاد رہے کہ عابد زبیری سمیت پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران نے درخواست دائر کر رکھی تھی، بلوچستان بار کونسل کی جانب سے بھی مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سلمان علی آغا کی شاندار بیٹنگ ، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف

297 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے تیسرے دن کے اختتام تک انگلیںڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر36 رنز بنا لیے ہیں اور ان کو جیت کے لیے مزید 261 رنز درکار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلمان علی آغا کی   شاندار بیٹنگ ،  پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف

ملتان : ملتان میں جاری دوسری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں صرف 221 رنز ہی بنا سکی، انگلینڈکو جیت کےلیے 297 رنز درکار
تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک دفعہ پھر لڑکھرا گئی۔قومی ٹیم نے اپنی اننگ کا آغاز مایوس کن کیا، پاکستان کی وقفے وقفےسے وکٹس گرنے کی وجہ سے قومی ٹیم دباوٗ کا شکار نظر آئی،114 رنز پر پاکستان کی 5 وکٹیں گر چکی تھی،سلمان علی آغا نے اس موقع  پر ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کا اسکور 221 رنز تک پہنچایا سلمان آغا نے 63 رنز کی اننگ کھیلی
جبکہ کامران غلام نے 26سعود شکیل نے 31 محمد رضوان نے 23 اور کپتان شان مسعود صرف 11 رنز ہی بنا سکیں۔
انگلینڈ کی طرف سے شعیب بشیر نے 4، جیک لیچ نے 3 اوربریڈن کریس نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
297 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے تیسرے دن کے اختتام تک انگلیںڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر36 رنز بنا لیے ہیں اور ان کو جیت کے لیے مزید 261 رنز درکار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll