قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد پر قرارداد کثرت رائے سے منظور
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ پاکستان خطے کا اہم اور متحرک ملک ہے


قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد پر قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پیش کی، سینیٹ میں تحریک انصاف نے قرارداد کی مخالفت کی۔
قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان صدر مملکت جناب آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق سپیکر صاحبان جنہوں نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کیا، کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
یہ ایوان ایس سی او کے اہداف اور مقاصد کے حصول کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کے عزم کے اظہار کو سراہتا ہے،یہ ایوان سمجھتا ہے کہ 27 سال بعد پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم جیسا کوئی بڑا ایونٹ کامیابی سے منعقد ہوا، شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے اہم سنگ ہے، یہ ایوان حکومت کو سفارتی محاذ پر ملنے والی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ ایس سی او سربراہ اجلاس سے پاکستان کا مثبت تشخص ابھرا ہے، ایس سی او سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کو علاقائی تجارت، امن و استحکام کو فروغ ملے گا، یہ ایوان شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے مسائل پر اہم کردار کو کو تسلیم کرتا ہے۔
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ پاکستان خطے کا اہم اور متحرک ملک ہے، خطے کے اہم علاقائی اور سلامتی کے مسائل پر ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کا مضبوط موقف پاکستانی قوم کی ترجمانی ہے،یہ ایوان حکومت پاکستان، وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان ایس سی او کانفرنس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجانے، مہمانوں کا خیرمقدم کرنے اور پاکستان کے وقار کو بلند کرنے کیلئے تمام حکومتی اداروں کی خدمات کو سراہتا ہے اور ایس سی او سربراہ سمٹ میں شرکت کیلئے آنیوالے مہمانوں کی پاکستان آمد سے لے کر ان کی رخصتی تک جن اداروں اور آفیشلز نے اپنے فرائض انجام دیئے، ان سب کو پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 16 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 15 گھنٹے قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 16 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 11 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 15 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 11 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 13 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 10 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 5 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 12 گھنٹے قبل








