جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی نے کبھی برداشت نہیں دکھائی،دوسرے کا مؤقف نہیں سنا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قرار پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے کبھی برداشت نہیں دکھائی،دوسرے کا مؤقف نہیں سنا، عطا تارڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی اختلاف کو دشمنی میں بدلنے کی روایت ڈالی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے طالبعلموں کے ذریعے امن وامان خراب کرنے کی کوشش کی، عوام کے سامنے یہ تمام حقائق رکھ دیئے ہیں، ہتک عزت قانون کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی برداشت نہیں دکھائی،دوسرے کا مؤقف نہیں سنا، آ پ کو انکی تقریر میں کبھی اسرائیلی مظالم کا ذکر نہیں ملے گا، پی ٹی آئی نے فلسطین پر بلائی اے پی سی میں شریک ہونے سے انکار کردیا، ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمیشہ اپنی تقریروں میں زہر اگلتی ہے، یہ آرمی چیف، ایجنسیوں اور سیاستدانوں کے خلاف بات کرتے ہیں، یہ فلسطین پر بات نہیں کرتے کیونکہ دوسری طرف ان کا تعلق ہے، ایس سی او پر لشکر کشی میں ان کی جماعت میں اختلاف تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری تلخی اور سیاسی اختلاف کی ایک تاریخ ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر سب سے پہلے نواز شریف ہسپتال پہنچے، ان کے لیڈر نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمنی میں بدلا، نواز شریف نےہمیشہ رواداری کی سیاست کو فروغ دیا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قرار پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔  

پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت ، زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت میں 25 اکتوبر اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں 18 اکتوبر تک توسیع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسداد دہشتگردی عدالت ، زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت نے زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے زرتاج گل، عامر مغل کے خلاف تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار مصروف عباسی ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت ملزمان کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

عدالت نے زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے زرتاج گل کی ضمانت میں 25 اکتوبر اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں 18 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت کا صوبے میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا  صوبے میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے صوبے میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کل تعلیمی اداروں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جمعہ کے روز اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گے۔

پنجاب حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور دیگر سرگرمیوں پر پابند ہو گی۔ پابندی کا اطلاق جمعہ 18اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا۔

نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ عوامی اجتماع، جلوس دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتے ہیں، فیصلہ امن و امان، انسانی جانوں اوراملاک کےتحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔

قبل ازیں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ملک بھرمیں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سلمان علی آغا کی شاندار بیٹنگ ، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف

297 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے تیسرے دن کے اختتام تک انگلیںڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر36 رنز بنا لیے ہیں اور ان کو جیت کے لیے مزید 261 رنز درکار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلمان علی آغا کی   شاندار بیٹنگ ،  پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف

ملتان : ملتان میں جاری دوسری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں صرف 221 رنز ہی بنا سکی، انگلینڈکو جیت کےلیے 297 رنز درکار
تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک دفعہ پھر لڑکھرا گئی۔قومی ٹیم نے اپنی اننگ کا آغاز مایوس کن کیا، پاکستان کی وقفے وقفےسے وکٹس گرنے کی وجہ سے قومی ٹیم دباوٗ کا شکار نظر آئی،114 رنز پر پاکستان کی 5 وکٹیں گر چکی تھی،سلمان علی آغا نے اس موقع  پر ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کا اسکور 221 رنز تک پہنچایا سلمان آغا نے 63 رنز کی اننگ کھیلی
جبکہ کامران غلام نے 26سعود شکیل نے 31 محمد رضوان نے 23 اور کپتان شان مسعود صرف 11 رنز ہی بنا سکیں۔
انگلینڈ کی طرف سے شعیب بشیر نے 4، جیک لیچ نے 3 اوربریڈن کریس نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
297 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے تیسرے دن کے اختتام تک انگلیںڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر36 رنز بنا لیے ہیں اور ان کو جیت کے لیے مزید 261 رنز درکار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll