جی این این سوشل

پاکستان

حکومت پاکستان کا عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اہم پیشرفت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت پاکستان کا عافیہ صدیقی کی سزا  معافی کے لیے امریکی صدر کو خط
حکومت پاکستان کا عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس میں حکومت پاکستان نے سزا کی معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا۔  ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اہم پیشرفت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں بھی ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر حالیہ دنوں میں بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی۔ ایک امریکی جج نے امریکی اہلکاروں پر حملے کے الزام میں سزا پانے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قانونی ٹیم کو نئے اور خفیہ شواہد تک رسائی کی اجازت دے دی ہے جو ممکنہ طور پر معافی کی درخواست کیلئے اچھی علامت ہے۔

دنیا

حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے، اسرائیلی حکام کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا پر حکام کی جانب سے یحییٰ سنوار کی شہادت کی خبریں نشر کی جارہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے، اسرائیلی حکام کا دعویٰ

اسرائیلی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حملےمیں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا پر حکام کی جانب سے یحییٰ سنوار کی شہادت کی خبریں نشر کی جارہی ہیں، اسرائیل کے سرکاری ریڈیو سے بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار اسرائیلی کارروائی میں شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ وہ اس امکان کی جانچ کر رہی ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں ایک کارروائی کے بعد حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو ہلاک کر دیا ہے، کارروائی میں تین عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا تھا، اس مرحلے پر تینوں افراد کی شناخت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جس عمارت میں تین افراد کو نشانہ بنایا گیا اس میں یرغمالیوں کے موجود ہونے کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان نہیں دیا گیا، یحییٰ سنوار کو ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس کا سربراہ بنایا گیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ملتان ٹیسٹ، پاکستان کی تین سال بعد ہوم گراؤنڈ پر بڑی کامیابی

پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملتان ٹیسٹ، پاکستان کی تین سال بعد ہوم گراؤنڈ پر بڑی کامیابی

پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر تین سال کے طویل عرصے بعد ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرلی، ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

پاکستانی ٹیم بالخصوص اسپنرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

اس سے قبل پاکستان نے گیارہ ٹیسٹ کھیلے جن میں سے سات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ چار میچز ڈرا ثابت ہوئے۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے فتح کا مزہ چکھا۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیس میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار بنے۔

بعدازاں جو روٹ 18 اور ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، بریڈن کارس 27، جیک لیچ ایک اور شعیب بشیر صفر رن پر پویلین لوٹے، کپتان بین اسٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی جس کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف 144 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔

واضح رہے کہ دونوں اننگز میں انگلش بیٹرز کی تمام وکٹیں سپنرز نے حاصل کیں، دوسری اننگز میں نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا کا جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مشورہ

اگلے چیف جسٹس کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر سے مزید مسائل پیدا ہوں گے، سربراہ جے یو آئی (ف)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا کا  جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مشورہ

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کی جانب سےآئینی ترمیم کے لیے  مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی جا رہی ہے مولانا کے اصرار کی وجہ سے حکومت اور پیپلزپارٹی فی الحال آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نئے چیف جسٹس کی تقرری بذریعہ پینل کرنا چاہتی یے مگر مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے حکومت کومشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد نئے چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کرے،اگلے چیف جسٹس کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا کی تجویز  پرغور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll