جی این این سوشل

کھیل

ملتان ٹیسٹ، پاکستان کی تین سال بعد ہوم گراؤنڈ پر بڑی کامیابی

پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملتان ٹیسٹ، پاکستان کی تین سال بعد ہوم گراؤنڈ پر بڑی کامیابی
ملتان ٹیسٹ، پاکستان کی تین سال بعد ہوم گراؤنڈ پر بڑی کامیابی

پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر تین سال کے طویل عرصے بعد ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرلی، ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

پاکستانی ٹیم بالخصوص اسپنرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

اس سے قبل پاکستان نے گیارہ ٹیسٹ کھیلے جن میں سے سات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ چار میچز ڈرا ثابت ہوئے۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے فتح کا مزہ چکھا۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیس میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار بنے۔

بعدازاں جو روٹ 18 اور ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، بریڈن کارس 27، جیک لیچ ایک اور شعیب بشیر صفر رن پر پویلین لوٹے، کپتان بین اسٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی جس کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف 144 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔

واضح رہے کہ دونوں اننگز میں انگلش بیٹرز کی تمام وکٹیں سپنرز نے حاصل کیں، دوسری اننگز میں نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

علاقائی

طالبہ سے مبینہ زیادتی سے متعلق وائرل خبرکی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

جے آئی ٹی میں تین پولیس اور تین حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طالبہ سے مبینہ زیادتی سے متعلق وائرل خبرکی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

طالبہ سے مبینہ زیادتی سے متعلق وائرل خبرکی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے معاملے کے تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دی۔ جے آئی ٹی ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔ چھ رکنی ٹیم میں تین پولیس افسر اور تین حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے کی تفتیش کرے گی۔

تحقیقات میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف اکسانے کی ترغیب دینے والوں کی نشاندہی کی جائےگی اور سوشل میڈیا پر لڑکی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی سراغ لگایا جائے گا۔ ایس ایس پی محمد نوید نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا۔

کالج پرنسپل کی درخواست پر درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شک ہے اس معاملے میں دو طلبا کا کردار ہوسکتا ہے، ان طلبا کو ویڈیوز بنانے سے روکنے کے لیے وائس پرنسپل نے تنبیہ کی تھی، سوشل میڈیا پر اس پروپیگنڈے کے بعد ایک بےقابو اور پرتشدد ہجوم نے ہمارے کیمپس پر حملہ کیا۔

علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی کالج کیس کی خبر وائرل کرنے کے کیس میں ایک ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کردیا جب کہ  کالج واقعات کی تحقیقات کے کیس میں آج آئی جی اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت پاکستان کا عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اہم پیشرفت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت پاکستان کا عافیہ صدیقی کی سزا  معافی کے لیے امریکی صدر کو خط

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس میں حکومت پاکستان نے سزا کی معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا۔  ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اہم پیشرفت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں بھی ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر حالیہ دنوں میں بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی۔ ایک امریکی جج نے امریکی اہلکاروں پر حملے کے الزام میں سزا پانے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قانونی ٹیم کو نئے اور خفیہ شواہد تک رسائی کی اجازت دے دی ہے جو ممکنہ طور پر معافی کی درخواست کیلئے اچھی علامت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور میں چوری کی بڑی واردات، چور کروڑوں مالیت کی نقدی اور زیور لوٹ کر فرار

اندہ میں ہونے والی چوری کی واردات میں تقریباً 16کروڑ 5 لاکھ روپے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں چوری کی بڑی واردات، چور کروڑوں مالیت کی نقدی اور زیور لوٹ کر فرار

لاہور میں چوری کی بڑی واردات، چور کروڑوں مالیت کی نقدی اور زیور لوٹ کر فرار ہو گئے

پولیس کے مطابق ساندہ میں ہونے والی چوری کی واردات میں تقریباً 16کروڑ 5 لاکھ روپے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے، واقعے کے وقت اہلخانہ گھر سے باہر تھے، چور زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چور کچن کے بیرونی دروازے کی جالی کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے، گھر سے 575 تولہ زیورات، 150 تولہ چاندی اور 40 لاکھ نقدی لوٹی گئی۔

ایف آئی آر میں مدعی نے بتایا کہ چوری کی واردات کے وقت میرا اور بہنوں کا زیور والدین کے گھر پڑا تھا، چور سارا زیور اور نقدی لیکر فرار ہو گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll