جی این این سوشل

تجارت

ہیٹرک، سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

24 قیراط سونا 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کا ہوگیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہیٹرک، سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ
ہیٹرک، سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے کے بعد 2712 ڈالر فی اونس ہے۔

صحت

محکمہ صحت پنجاب نے ملازمین کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندیاں عائد کر دی

کوئی بھی سرکاری ملازم سماجی و دینی موضوعات پر سوشل میڈیا پر بحث میں حصہ نہیں لے گا، نوٹی فکیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ صحت پنجاب نے ملازمین کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندیاں عائد کر دی

محکمہ صحت پنجاب نے اپنے تمام ملازمین کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر کڑی پابندیاں عائد کر دیں۔

کوئی بھی ملازم سرکاری ڈاکومنٹس پبلک نہیں کر سکے گا، سیاسی، سماجی و دینی موضوعات پر بھی سوشل میڈیا پر بحث میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شعبہ صحت سے منسلک ملازم کوئی بھی ڈاکومنٹس پبلک نہیں کرسکتا، محکمہ صحت کا عملہ سیاسی دینی و سماجی بحث و مباحثہ پر پوسٹ نہیں کرے گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ملازمین کے سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی، پابندی نہ کرنے والوں کو نوکری سے برخواست کردیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق تمام پالیسز، پیکجز اور کوٹہ غیر آئینی قرار

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم پیکج فار ایمپلائمنٹ پالیسی اور اس کے آفس مینوریڈم کو بھی کالعدم قرار دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق تمام پالیسز، پیکجز اور کوٹہ غیر آئینی قرار

سپریم کورٹ نے جنرل پوسٹ آفس(جی پی او) کی اپیل منظور کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق تمام پالیسز، پیکجز اور کوٹے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم افغان نے کیس کا 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ 2021 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

فیصلے میں کوٹے سے متعلق وزیر اعظم پیکج فار ایمپلائمنٹ پالیسی اور اس کے آفس مینوریڈم کے ساتھ ساتھ سندھ سول سرونٹس رولز 1974 کے سیکشن 11۔اے کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے خیبرپختوانخوا سول سرونٹس رولز 1989 کی سیکشن 10 کی ذیلی شق مبر 4 بلوچستان سول سرونٹس رول 2009 کی شق 12 کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اشتہار یا اوپن میرٹ کے بغیر بیوہ یا بچے کا سرکاری ملازمت میں کوٹہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 3، آرٹیکل 4، آرٹیکل 5 کی ذیلی شق دو، آرٹیکل 25 اور آرٹیکل 27 سے متصادم ہے۔وفاق سمیت تمام صوبائی حکومتیں اشتہار یا اوپن میرٹ کے بغیر سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے کی پالیسی ختم کریں البتہ عدالتی فیصلے کا اطلاق پہلے سے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملنے والے کوٹے پر نہیں ہو گا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ فیصلے کا اطلاق دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے قانونی ورثا اور شہدا کے ورثاء کو ملنے والے پیکجز اور پالیسیز پر نہیں ہوگا۔ وزیراعظم کو بھی کوٹے سے متعلق رولز میں نرمی کا اختیار نہیں۔

اس سلسلے میں کہا گیا کہ اچھی طرز حکمرانی کا حصول غیرمساوی سلوک اپنا کر حاصل نہیں کیا جا سکتا اور کوٹے کے تحت ملازمتوں کا حصول میرٹ کے برخلاف ہونے کے ساتھ ساتھ امتیازی سلوک بھی ہے۔

محمد جلال نامی شہری نے اپنے والد کی طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کے بعد چوتھے درجہ کی ملازمت کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ پشاور ہائی کورٹ نے محمد جلال کو کنٹریکٹ پر ملازمت دینے کی ہدایت دی تھی لیکن پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف جی پی او نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور میں چوری کی بڑی واردات، چور کروڑوں مالیت کی نقدی اور زیور لوٹ کر فرار

اندہ میں ہونے والی چوری کی واردات میں تقریباً 16کروڑ 5 لاکھ روپے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں چوری کی بڑی واردات، چور کروڑوں مالیت کی نقدی اور زیور لوٹ کر فرار

لاہور میں چوری کی بڑی واردات، چور کروڑوں مالیت کی نقدی اور زیور لوٹ کر فرار ہو گئے

پولیس کے مطابق ساندہ میں ہونے والی چوری کی واردات میں تقریباً 16کروڑ 5 لاکھ روپے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے، واقعے کے وقت اہلخانہ گھر سے باہر تھے، چور زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چور کچن کے بیرونی دروازے کی جالی کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے، گھر سے 575 تولہ زیورات، 150 تولہ چاندی اور 40 لاکھ نقدی لوٹی گئی۔

ایف آئی آر میں مدعی نے بتایا کہ چوری کی واردات کے وقت میرا اور بہنوں کا زیور والدین کے گھر پڑا تھا، چور سارا زیور اور نقدی لیکر فرار ہو گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll