جی این این سوشل

تفریح

معروف اداکار سلیم ناصر کو مداحوں سے  بچھڑے 35 برس ہو گئے

صدارتی تمغہ یافتہ پاکستان کے ورسٹائل فنکار نے  مختلف ڈراموں سمیت درجن کے قریب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف اداکار سلیم ناصر کو مداحوں سے  بچھڑے 35 برس ہو گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر


ڈرامہ سیریل چٹان، آنگن  ٹیٹرھا اور جانگلوس سے شہرت پانے والے پاکستان کے مایہ ناز ادکار سلیم ناصر کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس کا عرصہ بیت گیا۔
صدارتی تمغہ یافتہ پاکستان کے ورسٹائل فنکار نے  مختلف ڈراموں سمیت درجن کے قریب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے،انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغازمیں کچھ دیگر ڈراموں میں بھی کام کیا مگرڈرامہ سریل آنگن ٹیٹرھا نے ان کو شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا ،ڈرامے میں سلیم ناصر نے  گھریلو ملازم اکبر کا کردار ادا کیا جو لوگوں میں ذہن میں آج بھی تازہ ہے۔
سلیم ناصر 15 نومبر 1944 ناگپور بھارت میں پیدا ہوئے ،انہوں نے اپنی جاندار ادکاری کی وجہ سےجلد ہی ادکاری کی دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔
سلیم ناصر کی شاندار ادکاری کی بدولت حکومت پاکستان نے 1990میں بعدازاں ان کی وفات پر صدارتی ایوارڈ"پرائیڈ آف پرفارمنس " سے نوازا۔

پاکستان

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نےعمران خان اور گنڈا پور کولانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا

عدالت نے راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان کو بھی کیس سے بری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کی سیشن کورٹ  نےعمران خان اور گنڈا پور کولانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا

اسلامآباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف مل گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا۔

عدالت نے راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان کو بھی کیس سے بری کردیا۔

سول جج شہزاد خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ لانگ مارچ توڑ پھورڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے 5 افراد کو عمران خان سے ملنے کی اجازت مل گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کے 5 افراد کو عمران خان سے ملنے کی اجازت مل گئی

  ذرائع کےمطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے پانچ افراد کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

اجازت ملنے والے افراد میں بیرسٹر گوہر، علی ظفر، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں، ملاقات کے وقت کا فیصلہ تحریک انصاف نے کرنا ہے،اِلتوا یا تاخیر کی ذمہ داری تحریک انصاف پر ہو گی۔ 
آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر تحریک انصاف نے پانچ افراد کے لئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی، حکومت نے تحریک انصاف کے پانچ افراد کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔ 
دوسری جانب اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابند میں توسیع کردی گئی ہے،ملاقاتوں پر پابند میں دو روز کی توسیع کی گئی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے، ا ڈ یا لہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا ۔ 

واضح ریے اس سے قبل پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا آئین سازی پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا ہے، بلاول

پی پی پی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ عدالتی اصلاحات پر مولانا فضل الرحمٰن سے بات چیت ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا آئین سازی پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا ہے، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بہت طویل مشاورتی عمل کے بعد آئین سازی کا عمل آگے بڑھتا جارہا ہے اور پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا آئین سازی پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا ہے۔

اسلام آباد میں جے یو آئی کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے مسلسل رابطہ ہے، عدالتی اصلاحات پر مولانا فضل الرحمٰن سے بات چیت ہوئی، آئینی بینچز پر اتفاق ہوگیا ہے، بہت طویل مشاورتی عمل کے بعد آئین سازی کا عمل آگے بڑھتا جارہا ہے اور پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا آئین سازی پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اتفاق رائے کے لیے ہم نے دن رات کام کیا، آئین اور پارلیمنٹ کو مزید طاقتور بنا رہے ہیں، خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن خود طے شدہ مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کریں، جس طریقے سے مولانا فضل الرحمٰن چاہتے تھے اس طرح مسودہ بنایا ہے، جو ڈرافٹ ہمارا ہے وہ مولانا فضل الرحمٰن نے خود لکھا ہے اس لیے چاہتا ہوں وہ خود پارلیمنٹ میں اسے پیش کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll