جی این این سوشل

جرم

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کی گاڑی پر حملہ

دھماکے میں ایف سی کے 2 اہل کار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ روڈ سواپنگ کے دوران پیش آیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کی گاڑی پر حملہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا ہوا ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق  ڈی آئی خان میں ٹانک روڈ ہتھالہ کے قریب ایف سی کے قافلے پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ دھماکا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے فارم ہاؤس کے قریب پیش آیا۔

دھماکے میں ایف سی کے 2 اہل کار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ روڈ سواپنگ کے دوران پیش آیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔ حکام نے شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پاکستان

آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق کے بعد مولانافضل الرحمن نے نیا مطالبہ کر دیا

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہآئندہ کے لیے چیف جسٹس کی تقرری کی تجویز سے حکومت اور میری پارٹی بھی اتفاق نہیں کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق کے بعد مولانافضل الرحمن نے نیا مطالبہ کر دیا

آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق کے بعد مولانافضل الرحمن نے نیا مطالبہ کر دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نےتین سنیئرموسٹ ججز میں سے چیف جسٹس لگانے کی شق آئندہ کے لیے نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا، بلاول بھٹو مولانا کا مطالبہ سن کر حیران رہ گئے،مولانا نے فوری طور پر جسٹس منصور علی شاہ کی چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب میں نے حکومت کی مخالفت مول لیکر آپ کے 70 فیصد مطالبات کو مسودے میں شامل کرائے،دیگر اداروں کی بھی ناراضگی مول لی تاکہ اتفاض رائے سے ترمیم ہو، اگر ہم اٹھارویں ترمیم کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کو مضبوط کر رہے ہیں تو اس میں کیا قباحت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہآئندہ کے لیے چیف جسٹس کی تقرری کی تجویز سے حکومت اور میری پارٹی بھی اتفاق نہیں کرے گی، ترمیم پاس ہونے کے بعد تین موسٹ سنیئرججز میں سے ہی چیف جسٹس لگایا جائے گا۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے تاہم اس معاملے پر لچک نہ دکھائی جس پر بلاول بھٹو اٹھ کر واپس چلے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

دکی کوئلہ کان پر حملے کے بعد مزدورآبائی علاقوں کو روانہ، کوئلے کی سپلائی معطل

دکی ضلع میں 12 ہزار کوئلے کی کانوں پرتقریبا 50 ہزار کے قریب غیر مقامی مزدور کام کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دکی کوئلہ کان پر حملے کے بعد مزدورآبائی علاقوں کو روانہ، کوئلے کی سپلائی معطل

دکی:کوئلے کی کان میں حالیہ ہونے والے دہشتگرد حملے کی وجہ ہزاروں غیر مقامی مزدور اپنے آبائی علاقوں کی طرف رواںہ ہو چکے ہیں جس سے کوئلے کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں حالیہ ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے 40 ہزار مزدور اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو چکے ہیں جس سے ضلع بھر میں کوئلے کی سپلائی میں شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔

لیبر ایسوسی ایشن حکام کے مطابق ضلع میں 12 ہزار کوئلے کی کانوں پرتقریبا 50 ہزار کے قریب غیر مقامی مزدور کام کرتے ہیں  جس سے روزانہ 150 کے قریب ٹرکوں پر کوئلہ پنجاب،سندھ اور ملک کے دوسرے علاقوں میں بھیجا جاتا تھا  لیکن حالیہ دہشت گرد حملے کی وجہ سے مزدور اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہو چکے ہیں جس سے ضلع بھر میں کوئلے کی کانیں سنسان ہو چکی ہیں۔

لیبر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئلے کے ذخائر کا کل حجم  25 کروڑ ٹن سے زائد ہے جہاں تقریبا 80 ہزار کے قریب غیر مقامی مزدور کام کرتے ہیں،یہیں سے ان کی روزی روٹی جڑی ہوئی تھی مگر دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے جہاں مزدوروں کی روزی روٹی چلی گئی ہے وہی ملک میں صنعتوں کو کوئلے کی سپلائی میں  کمی واقع ہوئی ہے جس سے صنعتوں اور ملک کا  نقصان ہورہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہفتہ قبل دہشتگردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے 21 افراد کو تاحال معاوضہ نہیں ملا، خیال رہے کہ صوبائی حکومت نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو 15، 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

24 گرام سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ  81 ہزار  800 روپے کی پر بند  ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت چوتھے روز 900 روپے کے اضافہ کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

24 گرام سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ  81 ہزار  800 روپے کی پر بند  ہوئی۔


آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز کے مطابق سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا  جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ،جبکہ دس گرام سونا 772 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 41 ہزار598  روپے تک پہنچ گیا۔


عالمی مارکیٹ میں سونے کی قمیت میں 9 ڈالر کا اضافہ دیکھنے کو ملا جس سے عالمی مارکیٹ میں  سونے کی قیمت 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll