جی این این سوشل

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے وار برقرار ، مزید 154 کیسز رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 141 ، لاہور سے 5 ، اٹک سے 3 جبکہ بہاولپور سے ڈینگی کے دو نئے مریض رپورٹ ہوئے، ترجمان محکمہ صحت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی کے وار برقرار ،  مزید  154 کیسز رپورٹ
پنجاب میں ڈینگی کے وار برقرار ، مزید 154 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے وار برقرار، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ میں ڈینگی کے 154 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 141 جبکہ لاہور سے 5 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ، اٹک سے 3 جبکہ بہاولپور سے ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آگئے ۔ 

ترجمان کے مطابق منڈی بہاؤالدین، مظفرگڑھ اور چکوال سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبے میں ایک ہفتہ کے دوران ڈینگی کے 879، رواں سال اب تک 4394 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

پاکستان

بنوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی

آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر انداز میں کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج مارے گئے جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے، آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

رونالڈو کا مہمان ان کا سب سے بڑا حریف ؟

معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا پہلا مہمان کوئی اور نہیں بلکہ مسٹر بیسٹ ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رونالڈو کا مہمان ان کا سب سے بڑا حریف ؟

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلی ویڈیو کیلئے مہمان کی شناخت سے پردہ اٹھادیا۔

رپورٹس کے مطابق معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے پہلے کوئی اور نہیں بلکہ مسٹر بیسٹ ہیں۔

اسٹار فٹبالر کے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ مہمان ہوگا تاہم نام سامنے آنے پر مداح حیران ہیں کیونکہ مسٹر بیسٹ کو رونالڈو کا یوٹیوب کی دنیا میں سب سے بڑا حریف سمجھا جارہا تھا۔

رونالڈو کے یوٹیوب چینل پر ویڈیو کو 16 ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل یو آر کرسٹیانو پہلے ہی ریکارڈ توڑ چکا ہے اور اس کے 67 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

تاہم یہ مسٹر بیسٹ کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جن کے اس وقت یوٹیوب پر 330 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان میں مزید 2 بچے پولیو سے متاثر، مجموعی طور پر تعداد 52 ہو گئی

پولیو سے متاثرہ بچوں کا خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں مزید 2 بچے  پولیو سے متاثر، مجموعی طور پر تعداد 52 ہو گئی

پاکستان میں مزید 2 بچے پولیو سے متاثر، مجموعی طور پر تعداد 52 ہو گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں کا خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق ہے۔ ڈی آئی خان کی تحصیل درازندہ میں 3 سالہ بچی اور 18 مہینے کا بچہ پولیو سے معذور ہوئے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق  بلوچستان میں پولیو سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے ہیں۔

پولیس سے بلوچستان میں 24 بچے، سندھ میں 13 بچے، پنجاب اور اسلام اباد میں 1،1 بچہ متاثر ہو کر معذور ہوا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll