جی این این سوشل

تجارت

فی تولہ سونے کی  قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

سونے کی قیمت 1100 روپے کے اضافےسے 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فی تولہ سونے کی  قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
فی تولہ سونے کی  قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت مسلسل اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کارباری ہفتتے کے دوسرے دن کے اختتام پر سونے کی فی تولہ  قیمت میں 1100 روپے کااضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے بعد 24گرام سونے کی  فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 970 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈٓالر کاضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2737 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

پاکستان

جمہوریہ چیک کے سفیر کی وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون سے ملاقات

گفتگو میں ڈیجیٹل جدت، سائبر سیکورٹی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی مواصلات میں تعاون کے راستے تلاش کئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمہوریہ چیک کے سفیر کی وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون سے ملاقات

جمہوریہ چیک کے سفیر لیدیسلاو سٹینہبل نے ڈپٹی ہیڈ آف مشن مشائلا کروتووا کے ہمراہ وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل میڈیا اور پبلک کمیونیکیشن میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

گفتگو میں ڈیجیٹل جدت، سائبر سیکورٹی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی مواصلات میں تعاون کے راستے تلاش کئے گئے۔ فہد ہارون نے ڈیجیٹل میڈیا میں پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی، اور دونوں فریقین نے دوطرفہ ڈیجیٹل تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے ڈیجیٹل سیکٹر میں پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ہمارے ملزمان کو ڈسچارج کردیا گیا تو ان کی گرفتاری کسی اور مقدمے میں ڈال دی گئی، شیخ وقاص اکرم

انہوں نے کہا کہ جب ان ملزمان کو ڈسچارج کردیا گیا تو ان کی گرفتاری کسی اور مقدمے میں ڈال دی گئی ، پولیس حکام ملزمان کو اٹک جیل کی طرف لے جارہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے ملزمان کو ڈسچارج کردیا گیا تو ان کی گرفتاری کسی اور مقدمے میں ڈال دی گئی، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے قیدی وینوں پر حملے کے واقعہ پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارے 80 سے زائد لوگوں کو آج سنگجانی تھانے کی ایف آئی آر میں عدالت پیش کیا گیا ،جج صاحب نے آج تمام ملزمان کو ڈسچارج کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ جب ان ملزمان کو ڈسچارج کردیا گیا تو ان کی گرفتاری کسی اور مقدمے میں ڈال دی گئی ، پولیس حکام ملزمان کو اٹک جیل کی طرف لے جارہے تھے، 26 نمبر چونگی کے قریب تینوں قیدی وینوں کو روک کر متعلقہ ایس ایچ او شبیر تنولی نے قیدی وین کا شیشہ توڑا اوراس قیدی وین میں ہمارے پی ٹی آئی ورکرز ، ایم پی ایز اور سرکاری ملازم بھی موجود تھے۔
وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ضد کی گئی اور ہمارے ورکرز کو مجبور کیا گیا کہ آپ وہاں سے بھاگیں پولیس نیا تماشہ کر رہی ہے ،ہمارے ورکرز ، ایم پی ایز وہاں کھڑے ہیں پولیس ہمارے لوگوں کو خود کہہ رہی ہے کہ بھاگو۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سنگ جانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی وین پرنامعلوم ملزمان کا حملہ

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے فرار ہونے والے متعدد ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنگ جانی ٹول پلازہ پر  قیدیوں کی وین پرنامعلوم ملزمان  کا حملہ

اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی چوک احتجاج کے 187 ملزمان کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا۔قیدیوں کی وین میں ایم پی اے انور زیب، لیاقت، یاسر قریشی بھی موجود تھے جبکہ وین میں گرفتار سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکار بھی تھے۔

ذرائع کے مطابق  قیدیوں کی وینز کے سنگ جانی ٹول پلازہ پہنچنے پر پہلے سے موجود ملزمان نے فائرنگ کی اور حملے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے پرزن وینز کے ٹائر برسٹ کیے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے فرار ہونے والے متعدد ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ دوبارہ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک ایم پی اے کا بیٹا بھی شامل ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll