جی این این سوشل

تجارت

وزیر خزانہ کی امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں زراعت اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیر خزانہ نے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ٹیم سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ بینک کی دیرینہ شراکت داری کی تعریف کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر خزانہ کی امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں زراعت اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں زراعت،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔

وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ محمد بن ہادی الحسینی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان سے مسلسل تعاون کرنے پر متحدہ عرب امارات کو سراہا۔

انہوں نے واشنگٹن میں امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی امور کے نائب وزیر سے ملاقات کے دوران پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک، امریکہ اقتصادی شراکت داری کی اہمیت کا اعتراف کیا ۔ 

واضح رہے کہ وزیر خزانہ نے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ٹیم سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ بینک کی دیرینہ شراکت داری کی تعریف کی۔

 وزیر خزانہ نے فچ ریٹنگ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی اور اسے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

 

تجارت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی

برطانوی خام تیل برینٹ آئل73 جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالرز فی بیرل پر آگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد تک کمی آ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی خام تیل 73 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی گیس کی قیمتوں میں بھی ساڑھے تین فیصد کمی ہوئی ہے۔  گیس 2 ڈالر 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان

سلامن علی آغا ان کے نائب ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا محمد رضوان کو  ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے محمد رضوان کو پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ سلامن علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بابر اعظم ہماری قومی ٹیم کا اثاثہ ہیں اور کافی عرصے بعد ایسے بڑے کھلاڑی آتے ہیں، انہوں نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا کہ میں بطور کپتان کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر کے استعفے کے بعد ہم نے اندرونی طور پر مشاورت شروع کی، میں نے پانچوں مینٹور اور سلیکشن کمیٹی کے پانچوں ارکان کے ساتھ اس پر تفصیلی گفتگو کی اور سب لوگوں کا یہ مشترکہ رائے تھی کہ بابر کے بعد رضوان کپتان بننے چاہئیں اور سلمان علی آغا نائب کپتان ہونے چاہئیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ مینٹورز اور سلیکشن کی اکثریت کا یہ فیصلہ تھا اور اس رائے کو دیکھتے ہوئے میری کل رضوان سے تفصیلی بات ہوئی، پھر سلمان سے بھی بات ہوئی اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ قیادت رضوان کے سپرد کریں اور میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں، پوری ٹیم اور سلیکٹرز کو کامیاب کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔

فکسٹ اٹ ٹیم کے سربراہ فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لیے پریس کلب آئے تھے۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد عالمگیر خان کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll