جی این این سوشل

تجارت

  فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم ترامیم

ایف بی آر  کا کہنا ہے کہ یہ ترامیم ایف بی آر آپریشنز کی شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی عکاسی کرتی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

  فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم ترامیم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

  فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم ترامیم کردیں  گئیں ۔  

 ایف بی آر کےمطابق  نئی ترامیم کے تحت اب ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا ،یہ ترامیم 18 اکتوبر 2024 کو ایک ایس آر او کے تحت کی گئی ہیں ،ترامیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 237 کے تحت کی گئی ہیں ۔

ٹیکس سال 2024 کا گوشوارہ مقررہ مدت میں جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کو فوری طور پر ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا ،مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کرانے پر ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہونے کے لئے سرچارج ادا کرنا ہوگا ۔  

ایف بی آر  کا کہنا ہے کہ یہ ترامیم ایف بی آر آپریشنز کی شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی عکاسی کرتی ہیں ،ایف بی آر ٹیکس دہندگان اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

پاکستان

جسٹس یحییٰ آفریدی ملک کے 30 ویں چیف جسٹس بن گئے، عہدے کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس یحییٰ آفریدی  ملک کے 30 ویں چیف جسٹس بن گئے، عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس یحییٰ آ فریدی نے ملک کے 30 ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا،حلف کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آ فریدی سے حلف لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے نامزد چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، جبکہ اس موقع پر وفاقی وزراء بھی تقریب میں موجود تھے۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک سمیت دیگر ججز کے علاوہ سینئر وکلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔

پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان کیلئے نامزد کیا تھا۔جس کے بعد صدر پاکستان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی ہے، صدر پاکستان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی۔

دوسری جانب چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ  کو بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے، ویب سائٹ پر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے دوسری اننگز میں چار جبکہ نعمان علی نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن انگلینڈ کی پوری ٹیم 112 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، پاکستان کو جیتنے کیلئے 36 رنز کا ہدف ملا جسے پاکستان نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر24رنز بنائے تھے،مگر پاکستان کی شاندار باؤلنگ کے سامنے انگلینڈ کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اپنی دوسری انننگز میں صرف 112 رنز ہی بنا سکی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کے کھلاڑی بین ڈکٹ 12 رنز،زیک کرالی دو رنز اوراولی پوپ صرف ایک رن بنا کرآوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں نعمان نے چھ جبکہ ساجد خان نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نعمان علی کی میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں جبکہ ساجد خان نے میچ میں مجموعی طور پر10 وکٹیں حاصل کیں۔

سعود شکیل کو شاندار سنچری کی بدولت میں آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ سیریز میں بہترین باؤلنگ کرنے والے ساجد خان کو پلئیر آف دی سیریز سے نوازا گیا۔

اس سے قبل تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر تھی،ملتان میں کھیلے گئے  پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے  انگلینڈ کو 156 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 8 سال بعد ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی۔ اس سے قبل یواے ای میں 16-2015 میں تین ٹیسٹ کی سیریز میں پاکستان نے دو صفر سےکامیابی حاصل کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

نامور موسیقار الطاف حسین طافو دنیائے فانی سے چل بسے

 موسیقی کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں 2023 میں استاد طافو  صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نامور موسیقار الطاف حسین طافو دنیائے فانی سے چل بسے

معروف موسیقار طافو خان کا انتقال طویل علالت کے باعث ہوا، الطاف حسین طافو کی عمر 79 برس تھی اوروہ گزشتہ کئی ماہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔
 طافو خان نے متعدد فلموں کی موسیقی دی اور کئی نامور گلوکاروں کو متعارف کرایا۔استاد طافو نے اپنی موسیقی کے ذریعے لگ بھگ 60 سال پاکستان کی فلم انڈسڑی پر راج کیا، انہوں نے  گلوکار مہدی حسن، نور جہاں، غلام علی، استاد نصرت فتح علی، نصیبوں لعل، شازیہ منظور سمیت بہت سے موسیقاروں کے ساتھ کام کیا۔ 
 موسیقی کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں 2023 میں استاد طافو  صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ 
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے استاد طافو خان کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll