جی این این سوشل

علاقائی

جامعہ پنجاب میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے واک کااہتمام

واک کا اہتمام ہیومن رائٹس چیئر اور ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنزاینڈ ایڈورٹائزنگ جامعہ پنجاب نے کیا،فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات  کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھارت مخالف نعرے لگائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جامعہ پنجاب میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے واک کااہتمام
جامعہ پنجاب میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے واک کااہتمام

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسب سے  کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے اور ظلم و بربریت کے خلاف خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام ہیومن رائٹس چیئر اور ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز  اینڈ ایڈورٹائزنگ جامعہ پنجاب نے کیا،تقریب  میں  فیکلٹی   ممبران سمیت کثیر تعداد میں طلباو طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر یکجہتی کشمیر واک کا بھی  اہتمام  کیا  گیا جس میں طلبا و طالبات نے بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے، طلبا و طالبات نے خصوصی پوسٹرز آویزاں کیے، کالے کپڑے زیب تن کیے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تقریب سے چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈوائزنگ و ہیومن رائٹس چیئر جامعہ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف، ڈاکٹر فائزہ عابد، کیوریٹر پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ سوسائٹی جامعہ پنجاب احسن کامرے، شاعر ناصر بشیر و دیگر نے خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر عمیر ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی پی آر حفصہ جاوید خوابہ، ڈاکٹر سعدیہ منیر سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کے آخر  میں کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔

پاکستان

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔

فکسٹ اٹ ٹیم کے سربراہ فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لیے پریس کلب آئے تھے۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد عالمگیر خان کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں مقید حریت قیادت کی اپیل پر کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

 یوم سیاہ کا مقصد بھارت اور عالمی برادری کو پیغام ہے کہ کشمیری اپنے مادر وطن پربھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مقبوضہ کشمیر میں مقید حریت قیادت کی اپیل پر کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

مقبوضہ کشمیر میں مقید حریت قیادت کی اپیل پر کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

 یوم سیاہ کا مقصد بھارت اور عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ کشمیری اپنے مادر وطن پربھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور وہ اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔یوم سیاہ اور ہرتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغامات میں کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر پر فوجی یلغار کر کے ایک بڑی جارحیت کی ہے۔

کشمیری رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے سے نہ صرف کشمیریوں کی شناخت خطرے سے دوچار ہے بلکہ پورے خطے کا امن و استحکام دائو پر لگا ہوا ہے۔کشمیریوں نے بھارتی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ اسکے خلاف اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔

بھارت نے 27اکتوبر 1947کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اورکشمیری عوام کی مرضی کے برخلاف جموںوکشمیر میں اپنی فوجیں اتارکر علاقے پر غیر قانونی قبضہ کیاتھا۔ یوم سیاہ کے موقع پر پوری دنیا میں کشمیری احتجاجی مارچوں ، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کریں گے۔

دوسری طرف مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے آج تلاشی کی کارروائی دوبارہ شروع کر دی ہے جسے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔بھارتی فورسزنے جمعہ کے روز کنٹرول لائن کے گلمرگ سیکٹر اور قریبی علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کابھی استعمال کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

بھارتی فوجی گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

دکی: ایف سی کی گاڑی پر دھماکے سے 4 اہلکار زخمی

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے،  پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بظاہر آئی ڈی  بلاسٹ سے ہو اہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دکی: ایف سی کی گاڑی پر دھماکے سے 4 اہلکار زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے  مندے تک کے مقام پر ایف سی کی گاڑی پر دھماکہ ہوا، جس  کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی دکی کول فیلڈ سے کوئلہ  لے کر پنجاب جانے والے ٹرکوں کی سیکیورٹی پر مامور تھی۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس  اور ایف سی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ  گئے،حملے کے نتیجے میں  زخمی  ہونے والوں کو دکی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے،  پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بظاہر آئی ڈی  بلاسٹ سے ہوا ہے۔

 واضح رہے کہ دکی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران کان کنوں کو نشانہ بنانے والے متعدد پرتشدد حملوں کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس سے قبل 11 اکتوبر کو دکی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور سات کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll