صحت
پنجاب میں ڈینگی بے قابو ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 116 کیسز رپورٹ
ایک ہفتہ میں 827 جبکہ رواں سال اب تک 5041 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،ترجمان محکمہ صحت
پنجاب میں ڈینگی کے کاری وار قابو میں نہ آسکے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 116 کیسز سامنے آگئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 827 جبکہ رواں سال اب تک 5041 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 104، لاہور سے 4 منڈی بہاؤالدین سے 2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ فیصل آباد، اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، چنیوٹ اور ڈی جی خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
علاقائی
وزیراعلیٰ کی پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی منظوری
چشتیاں میں 3 مرلہ اسکیم کے تحت 666 پلاٹ دے کر اسکیم کا آغاز کیا جائے گا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی، چشتیاں میں 3 مرلہ اسکیم کے تحت 666 پلاٹ دے کر اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔
مریم نوز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کے تحت 927 درخواست دہندگان کو قرض کی پہلی قسط کی ادائیگی مکمل کی جاچکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے دوسری قسط کی ادائیگی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 800 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، 50ہزار درخواست دہندگان کا ڈیٹا تصدیق کیلئے اخوت کو ٹرانسفر کیا گیا تھا جس میں سے 38 ہزار کی تصدیق مکمل کرلی گئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 20900 درخواست دہندگان نے مطلوبہ دستاویزات جمع کرادیں، اپنی چھت اپنا گھر پورٹل پرگھروں کیلئے سواتین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ جون 2025 تک 47 ہزار گھر اوراگلے دسمبر تک 1 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ مکمل کرلیا جائیگا۔
اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے پہلے پانچ گھروں میں فرنیچر اوردیگر سامان کا تحفہ پیش کرنے کی منظوری دی بھی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبے کو تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت ہر عام آدمی کا خواب ہے، نعروں اور دعووں پر یقین نہیں رکھتے، اپنی چھت مہیا کرنے کے وعدہ ضرور پورا کریں گے۔
کھیل
اظہر علی کو پی سی بی میں بڑا عہدہ مل گیا
کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ مقرر کردیا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کپتان اظہر علی کو کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
اظہرعلی اس وقت بورڈ میں قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی کام کررہے ہیں،پی سی بی کے مطابق یہ رول اظہر علی کی موجودہ ذمہ داریوں کی توسیع ہوگی، ان کی تقرری ریکروٹمنٹ کے عمل کے مطابق کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان کا تجربہ اور وژن پاکستان میں نوجوانوں کی کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ میں اس اہم کردار کو نبھانے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور پرجوش ہوں۔
خیال رہے کہ اظہر علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2002 میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے کیا تھا، اظہر علی نے 2010 سے 2022 تک اپنے کریئر میں 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ جبکہ انہوں نے 9 ٹیسٹ اور31 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔
اظہر علی 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے پاکستان کے تاریخی اسکواڈ کے اہم رکن تھے۔
ٹیکنالوجی
امریکی حکومت نے گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کےلئے عدالت سے تجاویز طلب کر لیں
امریکی حکومت نے فیڈرل عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ گوگل کو مجبور کرے کہ وہ اپنا کروم ویب براؤزر بیچ دے
امریکی عدالت نے گوگل کی سرچ انجن میں اجارہ داری کے خاتمے کے لیے تجاویز طلب کرلی ہیں، جس کا مقصد انٹرنیٹ کے شعبے میں مسابقت کو فروغ دینا ہے۔
امریکی وزارتِ انصاف اور بعض ریاستوں کی جانب سے گوگل کے خلاف دائر اینٹی ٹرسٹ مقدمے کے فیصلے کے بعد عدالت نے گوگل سے حل پیش کرنے کا کہا ہے۔
امریکی حکومت نے فیڈرل عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ گوگل کو مجبور کرے کہ وہ اپنا کروم ویب براؤزر بیچ دے تاکہ انٹرنیٹ کی دنیا میں مسابقت بڑھ سکے۔
اس درخواست کی بنیاد فیڈرل عدالت کا یہ فیصلہ ہے کہ گوگل نے آن لائن سرچ میں غیر قانونی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق حکومت نے گوگل کو ایک اور تجویز دی ہے کہ یا تو وہ اپنا اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ بیچ دے یا پھر اینڈرائڈ فونز میں گوگل کی سروسز کو غیر لازمی بنا دے۔
اس کے علاوہ حکومت نے عدالت سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ وہ گوگل کو ایپل اور دیگر اسمارٹ فون کمپنیوں کے ساتھ ایسے معاہدے کرنے سے روکے، جن کے تحت گوگل سرچ انجن کو ترجیح دی جاتی ہے۔
یہ تجاویز سن 2000 میں مائیکروسافٹ کے خلاف اینٹی ٹرسٹ کیس کے بعد سے کسی بھی ٹیک کمپنی کے خلاف سب سے اہم ہیں۔
اگر عدالت نے ان تجاویز کو تسلیم کرلیا تو ایپل، ایمازون اور میٹا جیسی بڑی ٹیک کمپنیوں کے خلاف بھی اینٹی ٹرسٹ کیسز چلائے جا سکتے ہیں۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
جرم ایک دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
کھیل 2 دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
دنیا 27 منٹ پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟