جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم 29 سے 30 اکتوبر تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے

ترجمان کا کہنا تھا کہ  پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں میں اقتصادی و اسٹرٹیجک شراکت داری کی امور زیر بحث آئیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم 29 سے 30 اکتوبر تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف قطر سے قبل 29 سے 30 اکتوبر تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 29 سے 30 اکتوبر تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اہم وفاقی وزراء بھی سعودی عرب جائیں گے، فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سرمایہ کاری کے حصول اقتصادی طاقت اور پائیدار مستقبل کے مواقع فراہم کرنے والا پلیٹ فارم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ رواں برس فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کی تھیم لامتناہی افق رکھی گئی ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں میں اقتصادی و اسٹرٹیجک شراکت داری کی امور زیر بحث آئیں گے جب کہ وزیراعظم فورم میں شریک دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون بالخصوص معیشت، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی جائے گی۔

وزیراعظم 11 اور 12 نومبر کو عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے. موسمیات پر عالمی کانفرنس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف اسموگ یا سیلاب جیسے مسائل پر عالمی توجہ دلائیں گے، کاپ 29 میں عالمی رہنما اور مالیاتی اداروں کے سربرہان شریک ہوں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدرالیام علیوف سے ملاقات ہوگی. اس کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی شہباز شریف کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم 31 اکتوبر کو قطر کے لیے روانہ ہوں گے جب کہ اس دورے میں دوحہ میں پاک قطر تعلقات پر بات ہوگی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف 29 کوپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جب کہ 11 نومبر کو آذربائیجان میں ہونے والی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کامبینہ آنسو گیس کا استعمال، آئی جی کے پی کا تحقیقات کا حکم

سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کامبینہ آنسو گیس کا استعمال، آئی جی کے پی کا  تحقیقات کا حکم

پی ٹی آئی کے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

مظاہرین پر مبینہ سرکاری آنسو گیس شیل کے استعمال کاالزام ہے، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، خط میں متعلقہ حکام سے کہا گیا کہ آنسو گیس کے دستیاب اسٹاک اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تمام تفصیلات دی جائیں۔

سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو باضابطہ خط میں لکھا گیا کہ محکمہ پولیس کی غیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نومبر کو خط لکھا گیا تھا، پولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔

خط میں کہا گیا کہ خبریں آئی ہیں کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے مبینہ طور پر آنسو گیس کا استعمال کیا ہے، اے آئی جی لاجسٹکس کے دفتر میں ایک ٹیم کو تفصیلات کے حصول کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ  کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان اے این ایف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این ایف  کی مختلف  کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ  کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں 9 مختلف  کارروائیوں میں 9 ملزمان  کو گرفتار کرکے ایک  کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 63.151 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

کوہ نور ملز راولپنڈی کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3.600 کلو گرام چرس برآمد کرکے  ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح فتح چوک حیدر آباد میں پیٹرول پمپ کے قریب ملزم سے 3 کلو چرس برآمد  ہوئی۔ اُدھر پیر ودھائی موڑ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب ملزم سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

ایکسپریس وے اسلام آباد پر کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 900 گرام چرس برآمد ہوئی۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 51 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 1.200 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ سریاب روڈ کوئٹہ پر 2 ملزمان سے 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ گوادر میں کوسٹل لائن کے قریب چھپائی گئی 32 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔

ڈی بلاک چوک گوادر کے قریب گودام سے 5 کلوگرام ہیروئن اور 5 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بلائنڈٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کی طرف سے  نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلائنڈٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے  نیپال کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان  پر 100 رنز بنا سکی ،101 رنز کا ہدف  پاکستان   نے بغیر کسی نقصان کے 6.3  اوورز میں پورا کرلیا۔  پاکستان کی طرف سے  نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور مین آف دا میچ کے حقدار قرار پائے۔

اس سے قبل  کھیلے گئے ایک دوسرے  میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کو 53 رنز سے ہرا دیا ، 218 رنز کے تعاقب میں افریقی ٹیم 9 وکٹ پر 164 رنز بنا سکی۔

جبکہ ایک اور میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 12 اوورز میں پورا کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی لاہور میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، 28 نومبر کو ایونٹ میں آرام کا دن ہے ،ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 29 نومبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll