تفریح
وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخواہ نے سیاحوں کی آسانی کیلئے ااہم منصوبے کی منظوری دے دی
اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں جبکہ آمدن اور روزگار پیدا کر سکتے ہیں
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں کی آسانی کیلیے ایک اہم منصوبے کی منظوری دی ہے جو ابھی مکمل ہونا باقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس ہوا جس میں ’میزبان‘ کے نام سے ہوم اسٹے ٹوارزم منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی، منصوبے کے باضابطہ اجرا کیلیے رواں سال 15 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔
فیصلہ کیا گیا کہ اپر اور لوئر چترال، اپر اور لوئر دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور سوات میں ابتدائی طور پر منصوبہ شروع ہوگا، قرضوں کی واپسی کی مدت 5 سال ہوگی جبکہ واپسی کا عمل قرضے لینے کے دوسرے سال سے شروع ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گھروں میں سیاحوں کو معیاری رہائشی سہولتوں کیلیے 30 لاکھ تک بلا سود قرضہ دیا جائے گا، ابتدائی طور پر منصوبہ 395 ملین روپے کی لاگت سے شروع کیا جائے گا، سیاحتی اضلاع میں 2 کمرے تعمیر یا پہلے سے قائم کمروں کی تزئین و آرائش کر سکتے ہیں۔
اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں جبکہ آمدن اور روزگار پیدا کر سکتے ہیں۔
کھیل
میکسویل کو تین دفعہ آؤٹ کرنے پر حارث رؤف نے کیا کہا؟
خوش قسمت ہوں کہ میکسویل کوسیریز میں 3بار آؤٹ کیا،حارث رؤف
قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر تیسرے میچ میں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حارث رؤف کے نام رہا۔
ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ چند ماہ سے جدوجہد کر رہے ہیں،یہ سیریز پاکستان اور ٹیم دونوں کیلئے بہت اہم تھی۔
پاک آسٹریلیا سیریز میں میکسویل کو تین دفعہ آؤٹ کرنے پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ میکسویل سپر اسٹار اورلیجنڈ ہیں، میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے میکسویل کوسیریز میں 3بار آؤٹ کیا۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر جنہوں نے تین میچز کی تین اننگز میں صرف 16 رنز ہی بنائے انہیں تینوں بار حارث رؤف نے آؤٹ کیا اور دو بار تو رنز کا کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نہ دیا۔
کینگروز جارح مزاج بلے باز نے حارث رؤٖف کی نو گیندوں کا سامنا کیا۔ میلبرن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے وکٹوں کے عقب میں ان کا کیچ لیا۔
جبکہ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں گلین میکسوئل 16 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو با آسانی 8 وکٹوں سے ہرا کر 22 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
دنیا
سعودی عرب: تاریخ میں پہلی بار صحرا میں برفباری
سعودی عرب کے صحرا الجوف میں پہلی بار برفباری ریکارڈ کی گئی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا
تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے صحرا الجوف میں برفباری ریکارڈ کی گئی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح سعودی عرب بھی متاثر ہورہا ہے۔
سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کا شمار صحرائی اور گرم علاقوں میں ہوتا ہے لیکن سعودی عرب میں تیز بارشیں، ژالہ باری، آبشاریں بننے، پہاڑوں اور صحراؤں میں ہریالی بھی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
اس حوٓلے سے متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کا یہ غیر معمولی واقعہ بحیرہ عرب میں درجہ حرارت کے کم دباؤ سے پیدا ہوا۔
واقعہ اس لیے حیرت کا باعث ہے کیونکہ عرب خطے کا درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے ٹھنڈ کا اچانک ابھرنا واقعی حیران کن تھا۔
اس رجحان کی وجہ سے سعودی عرب اور ہمسایہ ملک متحدہ عرب امارات میں گرج چمک کے ساتھ اولے اور بارش بھی ہوئی ۔
برف باری کے بعد صحرائی علاقے الجوف کا منظر ہی بدل گیا جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے وہاں کا رخ کیا، الجوف میں برفباری کے بعد کے مناظر کی بہت سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
دنیا
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
ایلون مسک دنیا کے امیر ترین افراد میں سر فہرست ہیں جن کی دولت 310 ارب ڈالر سے زائد ہے
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کی دولت لگ بھگ 3 سال بعد 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ، دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں وہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
ایلون مسک کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا۔ منگل سے اب تک ٹیسلا کے حصص کی قیمتیں 28 فیصد بڑھی ہیں۔ جس سے ان کی دولت 50 ارب ڈالر اضافے سے 313.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں بہت تیزی سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی ایسے اقدامات کا عندیہ دے چکے ہیں جن سے ایلون مسک کی کمپنیوں کو مزید فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت نے پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی
-
تجارت 2 دن پہلے
حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
موسم ایک دن پہلے
پنجاب میں دھند اور سموگ نے مزید کونسے شہر اپنی لپیٹ میں لے لیے ؟