جی این این سوشل

تفریح

لیجنڈری موسیقار خواجہ خورشید انور کو دنیا سے رخصت ہوئے 40 برس بیت گئے

خواجہ خورشید نے مجموعی طور پر 28 فلموں میں موسیقی ترتیب دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لیجنڈری موسیقار خواجہ خورشید انور کو دنیا سے رخصت ہوئے 40 برس بیت گئے
لیجنڈری موسیقار خواجہ خورشید انور کو دنیا سے رخصت ہوئے 40 برس بیت گئے

 21مارچ 1912 کو میانوالی میں پیدا ہونےوالےخواجہ خورشید انور نےاپنے  کیریئر کا آغاز  1939 میں آل انڈیا ریڈیو لاہور سے کیا مگر ان کے  فلمی سفر کی شروعات 2 برس بعد بمبئی میں بننے والی فلم ’’کڑمائی‘‘ کی ریلیز سے ہوئی۔1943 میں انہوں نے بالی وڈ میں پہچان فلم اشارہ سے بنائی۔ بھارت میں اپنے فن کے جوہر دکھانے کے بعدانہوں نے 1953 میں لاہور کا رخت سفر باندھا پھر ان گنت لافانی دھنیں بنا ڈالیں۔

 ممبئی سے لاہورمنتقل ہونے کے بعد خواجہ خورشید نے مجموعی طور پر 28 فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ فلم ''کوئل''، ''چنگاری''، ''گھونگھٹ''، ''ہمراز''، ''انتظار'' اور''ہیررانجھا'' کی دھنیں ان کے اعلیٰ فن کی گواہ ہیں۔ تاہم فلم ''ہیررانجھا'' کے مقبول گیت ''سن ونجلی جی مٹھڑی تال وے'' نےانہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، جس کی لاجواب موسیقی آج بھی لوگوں میں مقبول ہے۔

خواجہ خورشید انور موسیقار کے علاوہ ایک کامیاب تمثیل نگار، شاعر اور ہدایتکار بھی تھے۔  بحیثیت ہدایتکار خواجہ خورشد انور نے ہمراز، چنگاری اور گھونگٹ جیسی فلمیں بنائیں۔ 1980 میں حکومتِ پاکستان  نے ستارہ امتیازسے  نوازا، جبکہ 1982 ء میں انڈین فلم انڈسٹری کی طرف سے انہیں ''فانی انسان لافانی گیت ایوارڈ '' سے بھی نوازا گیا۔

خواجہ صاحب کا دور معروف اہل قلم کا دور تھا اور ان کی دوستی استاد دامن، راجندر سنگھ بیدی اور فیض احمد فیض جیسی ہستیوں سے رہی، اسی لئے ان کے فن میں ایک دوسرے کے شعبوں کی جھلک صاف نظر آتی ہے، 30 اکتوبر 1984 کو برصغیر پاک و ہند کا مایہ ناز موسیقار ہم سے جدا ہو گیا۔

پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاید وحید کمیٹی کے ممبران ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے شکیل کی گئی تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی تبدیل کردی۔

نئے چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تشکیل کردہ تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی تبدیل کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کو آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (اے ڈی آر) کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اگست 2024 میں تنازعات کے متبادل حل کیلئے ٹاسک فورس کی از سر نو تشکیل کی تھی۔

لا اینڈ جسٹس کمیٹی نے 22 جولائی کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی ٹاسک فورس کی رکنیت ختم کردی گئی تھی، اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی تھی، کمیٹی کے دیگر ممبران میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل تھے۔

اب چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے اس کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے، جس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اے ڈی آر کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاید وحید کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ افسران کو بھجوا دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز

جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز

 جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ ایک  کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود ہیں۔

سابق صدر ٹرمپ اپنی ایک انتخابی مہم کے سلسلے میں امریکی ریاست وِسکنسن پہنچے تھے۔ جب وہ بوئنگ طیارے سے اترے تو سیدھا ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا بیٹھے، جو ان کے انتظار میں تھا۔  ٹرمپ نے بعد میں  کچرا اٹھانے والے ملازمین کی مخصوص جیکٹ پہن کر ایک ریلی سے خطاب بھی کیا۔

سابق امریکی صدر نے کچرا ٹرک میں بیٹھے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا، ”یہ بائیڈن اور کملا ہیرس کے اعزاز میں ہے۔“

واضح رہے کہ چند روز  قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے حامیوں کو ”کچرا“ کہا تھا ،تاہم ٹرمپ کے مد مقابل صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی، کملا ہیرس کامزید  کہنا تھا کہ  ان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

سینئر اداکار خواجہ سلیم شدید بیمار،حکومت سے مدد کی اپیل

پنجاب حکومت نے علاج کے لیے2 لاکھ روپے دیئے جس سے محض 20 دن کی ادویات ہی آسکیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینئر اداکار خواجہ سلیم شدید بیمار،حکومت سے مدد کی اپیل

 معروف اداکارخواجہ سلیم انتہائی علیل ہوگئے اور انہوں نے علاج ودیگر اخراجات کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کردی۔ 

خواجہ سلیم کاشمارپی ٹی وی کے معروف اداکاروں میں ہوتاہے انہوں نے  اپنے فنی سفرکاآغاز 1972 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ پاکستان ٹیلی وژن لاہور سے کیا تھا،پی ٹی وی کے کشمیر کے موضوع پر بننے والے ڈرامہ سیریل"انگار وادی" میں میجر نولکھا کے کردار سے شہرت حاصل کی،اس کے بعد بھی بے شمارٹی وی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی تھیٹر میں کام کیا۔

خواجہ سلیم  نے حال میں ہی دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں  انکشاف کیا کہ حکومت پنجاب نے علاج کی خاطر انہیں محض 2 لاکھ روپے ادا کیے جب کہ ان کی ادویات پر یومیہ 8 ہزار روپے تک کا خرچہ آتا ہے جس سے بمشکل 20 دن ہی گزارہ ہو سکتا ہے۔

اداکار کے مطابق شوگر بڑھ جانے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے کچھ عرصہ قبل ان کی ٹانگ کاٹنے کا کہا تھا لیکن بعد ازاں علاج سے فائدہ ہونے کے بعد ان کے پیر کی دو انگلیاں کاٹی گئیں۔

انہوں نے خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹانگ کٹنے سے بچ گئی اور اب وہ خود چلنے پھرنے کے قابل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ سلیم نے کا کہنا تھا کہ شوبز میں  80 فیصد شخصیات منافق ہیں، بیمار ہونے  پر کسی نے ان کا  حال تک نہیں پوچھا۔

خواجہ سلیم نے حکومت اور مخیر شوبز شخصیات سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بیٹیوں اور دامادوں کے رحم و کرم پر زندگی گزار رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میں نے بیماری کے علاج کے لیے اپنی ساری جمع پونجی اور گھر تک بیچ دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll