صحت
پاکستان میں پولیو وائرس بے قابو، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائرس کی تصدیق
وائرس مثبت آنے کے بعد رواں برس ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 43 تک جا پہنچی ہے
پاکستان میں پولیو وائرس بے قابو، بلوچستان کے علاقے چاغی سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ وائرس مثبت آنے کے بعد رواں برس ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 43 تک جا پہنچی ہے۔
چاغی سے پولیو کا رواں سال کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، بلوچستان سے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق 43 ویں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ (ون) کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بلوچستان کے ضلع چاغی سے رپورٹ ہونے والا پولیو کا پہلا کیس ہے اور رواں سال پاکستان کا مجموعی طور پر 43 واں کیس ہے۔ اب تک بلوچستان سے 22، سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے 7 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت ملک میں 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک ایک مہم جاری ہے جس کا مقصد 5 سال سے کم عمر کے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ یہ والدین کے لیے اہم ہے کہ وہ اس ملک گیر پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلوانے کے لیے اپنے دروازے کھولیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بچوں کو پولیو کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو ویکسین کے دو قطرے پلائے جائیں۔
بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں ویکسینیشن مہم کے درمیان، چاغی میں رواں سال کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔
علاقائی
کشمور میں ڈاکوؤں کا پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ
حملے کے دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے جب کہ 2 راہگیر شدید زخمی ہو گئے
سندھ کے ضلع کشمور میں ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند پر راکٹ لانچر سے حملہ کردیا۔
ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کشمور کے علاقے گیھلپور میں کیا گیا، حملے کے دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے جب کہ 2 راہگیر شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے متعلقہ ہسپتال کشمور منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ارسلا شر اور شبیر شر شامل ہیں۔ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جسے علاج کے لیے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حملے کی اطلاع کے فوری بعد کچے کے علاقے میں کارروائی کے لیے مزید پولیس کی نفری طلب کر لی گئی۔
کھیل
اظہر علی کو پی سی بی میں بڑا عہدہ مل گیا
کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ مقرر کردیا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کپتان اظہر علی کو کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
اظہرعلی اس وقت بورڈ میں قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی کام کررہے ہیں،پی سی بی کے مطابق یہ رول اظہر علی کی موجودہ ذمہ داریوں کی توسیع ہوگی، ان کی تقرری ریکروٹمنٹ کے عمل کے مطابق کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان کا تجربہ اور وژن پاکستان میں نوجوانوں کی کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ میں اس اہم کردار کو نبھانے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور پرجوش ہوں۔
خیال رہے کہ اظہر علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2002 میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے کیا تھا، اظہر علی نے 2010 سے 2022 تک اپنے کریئر میں 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ جبکہ انہوں نے 9 ٹیسٹ اور31 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔
اظہر علی 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے پاکستان کے تاریخی اسکواڈ کے اہم رکن تھے۔
پاکستان
عدالت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیدیا
عدالت نےاسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیا
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیا ہے۔
اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس کو دیگر ملزمان سے الگ کر دیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ دوران سماعت ملزمان راجا راشد حفیظ، واثق قیوم، راجا خرم نواز، فیصل جاوید، عمر تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جب کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وکلا سردار مصروف، مرتضی طوری، زاہد بشیر ڈار نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔
تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے اور ان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جاتے ہیں، کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ 3 روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں پولیس سے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت ملزم کا انتظار تو نہیں کرسکتی۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی ہے، جج نے ریمارکس دیے کہ آپ پشاور ہائی کورٹ کا حکم نامہ لے آئیں تو وہ وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیں گے۔
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
دنیا 25 منٹ پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ