جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل فائنل سے قبل پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا ، دوکھلاڑی معطل

ابوظہبی : پاکستان سپر لیگ 6 کیلئے بنائے گئے بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں حیدر علی اور عمید آصف کو معطل کر دیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل فائنل سے قبل پشاور  زلمی کو بڑا جھٹکا ، دوکھلاڑی معطل
پی ایس ایل فائنل سے قبل پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا ، دوکھلاڑی معطل

تفصیلات کے مطابق  پشاور زلمی کے حیدر علی اور عمید آصف کو آج  پی ایس ایل ایونٹ کے  فائنل میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ دونوں کھلاڑیوں نے نہ صرف ببل کے باہر موجود افراد سے ملاقات کی بلکہ وہ ان افراد سے مقررہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے ۔ پی سی بی کے مطابق دونوں نے  سپر لیگ کے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے۔

علاوہ ازیں بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر حیدر علی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی باہر ہوگئے۔چیف سیلکٹر محمد وسیم نے کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد صہیب مقصود کو حیدر علی کے متبادل کی حیثیت سے سکواڈ میں شامل کر لیا۔ صہیب مقصود اب دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں حید علی کی جگہ قومی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ابوظہبی  میں کھیلا جائے گا۔فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا، ملتان سلطانز پہلی بار سپر لیگ کا فائنل کھیلے گی جبکہ پشاور زلمی چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے کومات دینے  کے لیے تیار ہیں جبکہ کپتان بھی ٹرافی  کیلئے پرجوش ہیں ۔ ملتان سلطانز کی ٹیم  محمد رضوان کی قیادت میں جبکہ  پشاور زلمی وہاب ریاض کی کپتانی میں میدان میں اترے گی ۔

علاقائی

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

صدر ٹاؤن کی یوسی 13 کی نشست میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ترجمان ضلعی الیکشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی، صوبے میں 77 مختلف کیٹگری کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا، جن میں 4 چیئرمین ، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

خیال رہے صوبے میں 22یوسی چیئرمین، 15وائس چیئرمین ، 29وارڈ ممبرزاور11ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستیں خالی ہیں۔

یاد رہے ضمنی انتخاب کے لیے 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 9 سے 11 اکتوبر تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے صدر ٹاؤن کی یوسی 13 کی نشست میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تقرری کے احکامات کی روشنی میں منگل کو لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم فوجی عہدوں پر اپنی خدمات کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دیے،ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکٹر ذاکر نائیک  کی  جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان  سے ملاقات

متاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے، اس موقع پر ان کے صاحبزادے  بھی ہمراہ تھے ۔

مولانا فضل الرحمان نے اعلیٰ سطح کےوفد کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کااستقبال کیا ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ  نے ہمارے  گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی، جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے ، کئی لوگ ان کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں، عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا اور امت مسلمہ کا اتحاد واتفاق مشترکہ ہدف ہے ،ڈاکٹرصاحب یہاں مہمان نہیں میزبان ہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔

ڈاکٹرذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی،کل کچھ دوست ملنے آئے لیکن میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا،میرے نزدیک سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا،پھر قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب اچھا پیشہ دعوت کا ہے،مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں،مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ میں اپنائیت محسوس کر رہا ہوں ۔

مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دیے،ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا۔


ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی۔

اس موقع پر مولانا عبد الغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، مولانا امجد خان ،اسلم غوری ، مولانا عبدالواسع ، مولانا راشد سومرو بھی موجود تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll