پنجاب ریونیو اتھارٹی کی بہترین کارکردگی،ٹیکس کی مد میں 74 ارب کی وصولی
پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 9 فیصد جبکہ پنجاب انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 38 فیصد گروتھ دیکھی گئی،ترجمان
لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں جولائی سے اکتوبر تک ٹیکس محصولات کی مد میں 74 ارب کی سے زائد کا ٹیکس جمع کیا ، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے،جبکہ پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 9 فیصد گروتھ دیکھی گئی۔
ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق پنجاب انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 38 فیصد گروتھ جب کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں جولائی سے اکتوبرتک 44 فیصد گروتھ دیکھی گئی ۔
ترجمان ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔اسٹیک ہولڈرز اور ٹیکس پیرز کو ورکشاپس کے ذریعے آگاہی دینے، ٹیکس کے دائرہ کارکو وسیع کر کے پی آر اے گزشتہ سالوں سے ٹیکس ہدف پورا کرتی آرہی ہے ۔
ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ ہم پر امید ہیں کہ اس سال بھی ٹیکس ہدف عبور کر لیں گے ۔
ترجمان کے مطابق رواں مالی سال میں ریٹرن فائلنگ کا جدید سسٹم پی آر اے آئرس کامیابی متعارف کروایا گیا ۔یہ جدید سسٹم پچھلے سسٹم سے زیادہ صارف دوست ،شفافیت پر مبنی ، اور پیپر لیس آفس کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
- 10 منٹ قبل
مذاکرات کادوسرا دور،تحریک انصاف نے بڑے مطالبات سامنے رکھ دیے
- 2 گھنٹے قبل
سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
- ایک گھنٹہ قبل
بنگالی حکومت کا ماہ مبارک میں سکول بند رکھنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
- 7 منٹ قبل
سال2025 میں پیدا ہونےوالے بچوں کا تعلق کس جنریشن سے ہو گا؟جانیئے حیرت انگیز معلومات
- 3 گھنٹے قبل