Advertisement

ملتان پی ایس ایل 6 کا سلطان بن گیا

ابوظہبی :پاکستان سپر لیگ 6 کا فائنل ٹاکرا ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 25th 2021, 4:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کا  فائنل میچ  پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شیخ زید انٹر نیشنل سٹیڈیم ابوظہبی میں شروع ہوا ۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا پشاور زلمی کی ٹیم فاسٹ بولر وہاب ریاض کی قیادت میں گراؤنڈ میں اتری ملتان سلطانز محمد رضوان کی کپتانی میں گراؤنڈ میں آئی ۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 206سکور کیے صہیب مقصود نے 35بالوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ریلے روسو نے 21 گیندوں پر پچاس رنز کیے، شان مسعود 37رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 30رنز کا اپنی ٹیم کے سکور میں اضافہ کر سکے ۔

پشاور زلمی کی جانب سے سمین گل نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اورز میں 26رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں  محمد عرفان نے چار اورز میں 27رنز دئیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نا کر سکے، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے جن کو چار اورز میں 52رنز پڑے لیکن وہ اس کے باوجود کوئی وکٹ بھی حاصل نا کر سکے ۔

حدف کا تعاقب کرتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم مقرر اورز میں نو وکٹ  پر 159 رنز بنا سکی۔پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 48 رنز کی  اننگز کھیلی کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 36رنز کا اپنی ٹیم کے سکور میں اضافہ کیا  پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کھاتے کھولے بغیر ہی پولین لوٹ گے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران طاہر نے چار اورز میں 33 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں،عمران خان نے چار اورز میں 27رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں ، سہیل تنویر نے چار اورز میں 35رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی

Advertisement
آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  • 3 hours ago
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

  • a day ago
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

  • 3 hours ago
ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

  • 2 days ago
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • 3 hours ago
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • 17 hours ago
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 21 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

  • a day ago
معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

  • a day ago
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • 17 hours ago
فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

  • 2 days ago
Advertisement