فلوریڈا: فلوریڈا کے شہر میامی کے شمال میں 12 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 100سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں حکام کا کہنا ہے کہ میامی شہر کے شمال میں 12 منزلہ اپارٹمنٹ عمارت گرنے کے بعد کم از کم ایک شخص ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق لاپتہ لوگوں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 99 ہونے کی ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس وقت عمارت میں کتنے افراد موجود تھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ " عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ دو منزلوں کے بیچ کا فاصلہ کو دس فٹ ہوتا تھا جو کہ اب محض ایک فٹ رہ گیا ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ اس میں کسی کے زندہ نکلنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
JUST IN: 7News has obtained surveillance video of the moment the Champlain Towers South Condo collapsed in Surfside early this morning.
— WSVN 7 News (@wsvn) June 24, 2021
According to a fire official, 35 people were pulled from the collapsed building. Search and rescue efforts ongoing. https://t.co/Ac7KgnJOSO pic.twitter.com/oeczbumRG9
سرف سائڈ میں واقع یہ عمارت 1980 میں تعمیر کی گئی تھی اور 130 ہاؤسنگ یونٹوں میں سے نصف حصے اس کے منہدم ہونے سے متاثر ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکہ سے آنے والے تارکین وطن اس واقعے میں لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق امدادی عملہ اب تک 35 افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال چکا ہے ، جن میں سے 10 کو طبی امداد دی گئی اور 2کو ہسپتال بھیج دیا گیا۔ جمعرات کی سہ پہر فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ مسٹر ڈی سنٹیس کے ہنگامی اعلان کرنے کے منتظر ہیں اور فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (فیما) کے اہلکار پہلے ہی جائے وقوع پر موجود تھے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا ’میں فلوریڈا کے شہریوں سے کہتا ہوں، آپ جو بھی مدد چاہتے ہیں ، وفاقی حکومت جو بھی کر سکتی ہے ، ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہیں ، ہم آپ کے ساتھ رہیں گے۔
دوسری جانب امدادی کارکنوں کی جانب سے رہائشیوں کو عمارت سے نکالنے کیلئے کرین کا استعمال کیاجارہا ہے ۔



ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل




