Advertisement

وزیر اعظم سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ کی مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 9 2024، 9:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن  دھماکہ کی  مذمت

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت  کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت : 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے واقعےکی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مذمت : 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں خواتین اور بچوں پر حملہ کرنے والے بزدل دہشت گرد انجام کو ضرور پہنچیں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مذمت : 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشگردانہ دھماکے میں اپنے پیاروں کے کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، جبکہ دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔t

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کی شکل میں درندے ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کی جنگ کے متعلق پیپلز پارٹی کا موقف قوم کی آواز ہے، دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کی مذمت : 

 وفاقی وزیر احسن اقبال کی کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملے ترقی کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

احسن اقبال نے دھماکے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دھماکے کی مکمل تحقیقات کرے گی، ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

احسن اقبال نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔

Advertisement
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 3 دن قبل
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 5 دن قبل
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 12 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 3 دن قبل
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 2 دن قبل
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 3 دن قبل
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 3 دن قبل
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 2 دن قبل
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 3 دن قبل
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 2 دن قبل
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 3 دن قبل
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
Advertisement