غزہ اور لبنان میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت، سعودی عرب میں مشترکہ عرب اسلامک سمٹ آج ہوگا
سمٹ کی اہم ترجیحات میں جارحیت کو روکنا، فلسطینی اور لبنانی عوام کو مدد فراہم کرنا، پوزیشنز کو متحد کرنا اور عالمی برادری پر دباؤ ڈالنا شامل ہے


سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مشترکہ عرب اسلامک سمٹ آج ہوگا جس میں عرب اور مسلم رہنماؤں کی توجہ غزہ اور لبنان میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت پر ہو گی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فلسطینی اور لبنانی علاقوں میں بڑھتی ہوئی جارحیت نے عرب اور اسلامی رہنماؤں کو فوری اقدامات کرنے پر مجبور کر دیا ہے، یہ غیر معمولی سربراہی اجلاس سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے بلایا گیا ہے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے دیگر رہنماؤں سمیت پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف بھی ریاض پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم اجلاس میں فلسطین کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ اور غزہ میں نسل کشی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کریں گے۔
سعودی عرب، اردن، مصر، قطر، ترکی، انڈونیشیا، نائیجیریا اور فلسطین کے وزرائے خارجہ عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ مل کر غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے اور دیرپا اور جامع امن کے حصول کے لیے فوری بین الاقوامی اقدامات شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں 11 نومبر کو ہونے والے مشترکہ عرب اسلامک سمٹ کی اہم ترجیحات میں جارحیت کو روکنا، شہریوں کا تحفظ، فلسطینی اور لبنانی عوام کو مدد فراہم کرنا، پوزیشنز کو متحد کرنا اور عالمی برادری پر دباؤ ڈالنا شامل ہے تاکہ وہ جاری جارحیت کے خاتمے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کے بعد سعودی عرب نے اس معاملے پر عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کو ایک فورم پر اکٹھا کیا اور گزشتہ برس نومبر میں عرب اسلامک سمٹ منعقد کیا گیا تھا، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا تھا۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے اسمبلی کا اجلاس کل طلب
- 6 گھنٹے قبل

غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ، بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں، محسن نقوی
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی فورسز نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا کر غیر قانونی آبادکار یہودیوں کیلئے کھول دیا
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل میچ کے دوران انجری کے باعث اسپتال منتقل
- 3 گھنٹے قبل

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کی وارننگ کے باعث نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

آخری ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 11 منٹ قبل

ایران کے بعد روس کی بھی پاک افغانستان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش
- 6 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 19 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت میں پھر اضافہ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں بھی دوسرے نمبر پر آ گیا
- 5 گھنٹے قبل











