تمام سرکاری عمارتوں پر 13 نومبر تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا


بلوچستان حکومت نے کوئٹہ دھماکے میں 26 شہادتوں اور 62 افرادکے زخمی ہونے کے واقعے پر آج سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
بلوچستان حکومت کے مطابق 13 نومبر تک سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
خودکش حملے بعد سکیورٹی صورتحال سے متعلق اجلاس کے بعد تبادلہ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا سر پوری قوت سے کچلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بلوچستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سکیورٹی صورتحال پر اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے صوبائی حکومت کو ترجیحی بنیادوں پرضروری وسائل کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایس ایچ او ریلوے کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں، خودکش حملے میں27 افراد شہید اور 62 افراد زخمی ہوئے تھے۔ خودکش حملہ آور نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑایا، خودکش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو دھماکا خیز مواد کا بیگ باندھا ہوا تھا، خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا ٹیسٹ کیلئے فارنزک لیب بھجوائے جائیں گے، خودکش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کیلئے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔
کمشنرکوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے بھی تصدیق کی تھی کہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خودکش تھا، حملہ قانون نافد کرنے والے ادارے پر تھا، شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، خودکش حملے میں شہید اور زخمی افراد کا تعلق بلوچستان اور ملک کے مختلف شہروں سے ہے۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago


