پاکستان
عدالت نے عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی اور ملاقاتوں سے متعلق درخواست نمٹا دی
جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کو عدالتی آرڈرز اور جیل رولز کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، عدالت
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی اور ملاقاتوں سے متعلق درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی درخواست نمٹانے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔
عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کو عدالتی آرڈرز اور جیل رولز کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے دستخط سے تفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔ جیل حکام کی رپورٹ کے مطابق جیل میں عمران خان اور دیگر قیدیوں کی جیل ملاقاتوں سے پابندی ہٹا لی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔
عدالت نے کہا کہ جیل حکام کے مطابق پٹیشنر کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دی گئی ہے، جیل حکام نے بتایا ہے کہ عمران خان نے عدالتی آرڈر کی روشنی میں کوآرڈینیٹر بھی مقرر کر رکھا ہے۔ عمران خان سے ملاقات کے خواہش مند افراد مقرر کردہ کوآرڈینیٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق جیل میں تمام سہولتیں میسر ہیں۔
عدالت کے حکم نامے کے مطابق پٹیشنر کے وکلاء ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے بیان سے مطمئن ہیں، پٹیشنر کے وکلاء کی تسلی کے باعث بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولتوں کی فراہمی کی پٹیشن نمٹائی جاتی ہے۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری
ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی ،اسد قیصر، سیف اللہ نیازی،شیخ رشید،صداقت عباسی،فیصل جاوید اور علی نواز کو مقدمے مقدمہ سے بری کردیا
بانی چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری کردیا گیا
ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں دفعہ 144،ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کے روبرو سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد پیش ہوئے۔
بعد ازاں عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سمیت اسد قیصر، سیف اللہ نیازی،شیخ رشید،صداقت عباسی،فیصل جاوید اور علی نواز کو مقدمے مقدمہ سے بری کردیا۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تفریح
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی۔
کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے، پولیس نے بتایاکہ لاش کے قریب سے 2 صفحات پر مشتمل خط بھی ملا ہے جس میں خودکشی کی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔
پولیس نے اداکار کی خودکشی سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے آنجہانی اداکار کے دوستوں، خاندان سے تفتیش کی جائے گی،دوسری جانب کورین ڈرامہ انڈسٹری ساتھی اداکار کی خودکشی پر سوگ میں ہے۔ خیال رہے کہ سونگ جائے رم نے کئی مشہور کورین ڈراموں میں اداکاری کی اور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔
دنیا
شمالی کوریا اور روس کے مابین دفاعی معاہدے کی توثیق
معاہدے کے تحت فریقین سے مسلح حملے کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
شمالی کوریا نے روس کے ساتھ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے منگل کے روز یہ اطلاع دی کہ ملک نے روس کیساتھ ایک باہمی دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت فریقین سے مسلح حملے کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے حکم پر اس معاہدے کی توثیق کی گئی ہے۔ معاہدہ اس دن سے نافذ العمل ہوگا جب سے دونوں فریقوں نے توثیق کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔
گزشتہ ہفتے روسی قانون سازوں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کیلیے متفقہ طور پر ووٹ کیا تھا، جس کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس پر دستخط کیے تھے اور اس کے بعد اب شمالی کوریا نے اس کی توثیق کا اعلان کر دیا ہے۔
معاہدے میں یہ شرط بھی رکھی گئی تھی کہ دونوں ممالک میں سے کوئی ایک دوسرے پر حملے کی صورت میں بلا تاخیر فوجی مدد فراہم کرے گا۔
-
دنیا 2 دن پہلے
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
علاقائی ایک دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
ٹیکنالوجی 22 گھنٹے پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
تفریح 14 گھنٹے پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ