تجارت

ہنڈرڈ انڈیکس 356 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 648 پوائنٹس پربند

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 94,020 جبکہ کم ترین سطح 93,318 پوائنٹس رہی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 93 ہزار291 پوائنٹس پربند ہوا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 11th 2024, 10:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہنڈرڈ انڈیکس 356 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 648 پوائنٹس پربند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبارمیں مثبت آغازہوا جہاں 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام سے قبل ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 94 ہزار20 پوائنٹس تک پہنچا۔ اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 356 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 648 پوائنٹس پربند ہوا۔

دن بھرمجموعی طور پر 453 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 226 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 184 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 94,020 جبکہ کم ترین سطح 93,318 پوائنٹس رہی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 93 ہزار291 پوائنٹس پربند ہوا تھا۔

مارکیٹ میں 75 کروڑ 61 لاکھ سے زائد شیئرزکا لین دین ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 26 ارب 35 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرزکے سودے ہوئے۔