موسم
لاہور: پنجاب حکومت کا مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ
ذرائع نے مزید بتایا کہ راولپنڈی میں مصنوعی بارش کے بعد لاہور میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے گا
لاہور: پنجاب حکومت نے مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ راولپنڈی میں بادلوں کی ممکنہ موجودگی میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ماحولیات پنجاب سمیت متعلقہ ادارے راولپنڈی پہنچ گئے ہیں، مقامی طور پر مصنوعی بارش کا پاکستان میں پہلا تجربہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ راولپنڈی میں مصنوعی بارش کے بعد لاہور میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے گا۔
پاکستان
سابق چیف جسٹس قاضی فائزکی گاڑی پر مبینہ حملہ، لندن پولیس کا پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ
لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملہ کیس، لندن پولیس نے پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پاکستانی عملے نے سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر مبینہ حملے کے معاملے سے متعلق بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجود تھے۔
لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی، ویڈیوز کے ذریعے تفتیش کا عمل آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کئے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے سے متعلق باضابطہ شکایت درج کروائی تھی۔
تفریح
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی۔
کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے، پولیس نے بتایاکہ لاش کے قریب سے 2 صفحات پر مشتمل خط بھی ملا ہے جس میں خودکشی کی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔
پولیس نے اداکار کی خودکشی سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے آنجہانی اداکار کے دوستوں، خاندان سے تفتیش کی جائے گی،دوسری جانب کورین ڈرامہ انڈسٹری ساتھی اداکار کی خودکشی پر سوگ میں ہے۔ خیال رہے کہ سونگ جائے رم نے کئی مشہور کورین ڈراموں میں اداکاری کی اور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔
علاقائی
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں
گلگت بلتستان کے علاقے استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گرگئی ہے، جس میں 25 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دریا سے 4 خواتین سمیت 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی ہے، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی لڑکی مبینہ طور دلہن بتایا گیا ہے، جبکہ 10 لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حادثے کے باعث قریب ترین ہسپتال اور گلگت سب ڈویژن جگلوٹ میں سول ہسپتال کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر کو تھلیچی پل کے قریب حادثہ پیش آیا اور دریا میں جاگری۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے باراتیوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔
ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تفریح 14 گھنٹے پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک