اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں ایک روز میں مزید 40مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار008کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید40افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12 ہزار066ہوگئی ہے ۔گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے1008نئےکیسزسامنےآگئے، ملک میں اب تک کورونا کے5لاکھ56ہزار519کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 61ہزار347ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار919 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار434 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار132 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 68ہزار625 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1964افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 877کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 196 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 080،جبکہ اموات کی تعداد 480تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 918 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 238ہوچکی ہے جبکہ273 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اب تک5لاکھ12ہزار 943 مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 31 ہزار 509 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 82 لاکھ 56 ہزار 378ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی نئی پیشکش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل
- 16 گھنٹے قبل

آئرلینڈ ویمنز کی پاکستان پر 11 رنز سے فتح
- 10 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پولیس انتظار کرتی رہی مگر کوئی احتجاجی نہیں آیا ، وزیر اعلی ٰ پنجاب
- 10 گھنٹے قبل

امریکا نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف اور نئی تجارتی پابندیاں عائد کر دیں
- 10 گھنٹے قبل

"معافی مانگیں تو معافی ممکن ہے ، عمران خان کو مشروط ریلیف کی پیشکش
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
- 11 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا دعویٰ: پولیس والے خود کہہ رہے تھے کہ وہ بانی کے ساتھ ہیں
- 15 گھنٹے قبل

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی، ضلعی انتظامیہ متحرک
- 10 گھنٹے قبل

پشاور ہائی کورٹ سے زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
- 16 گھنٹے قبل

طالبان حکومت کا پاکستانی بائیکرز کا پرتپاک خیرمقدم، کابل میں خصوصی تقریب
- 16 گھنٹے قبل

صحافیوں پر پر تشدد واقعات کی غیر مشروط معذرت کر تاہوں ، عطاتاررڑ
- 14 گھنٹے قبل