تفریح

ادکارہ یشما گل کو شادی کے لیے کتنے لوگوں کی درخواستیں آئیں؟

پاکستان شوبز کی معروف ادکارہ یشما گل کورشتہ ایپ  پر اب تک ہزاروں لوگوں کے رشتے کی درخواستیں آ چکی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 12th 2024, 6:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ادکارہ یشما گل کو شادی کے لیے کتنے لوگوں کی درخواستیں آئیں؟

اداکارہ یشما گِل کو ’رشتہ ایپ‘  پر رشتے کیلئے 10 ہزار  درخواستیں  موصول ہوگئیں۔
پاکستان شوبز کی معروف ادکارہ یشما گل کورشتہ ایپ  پر اب تک ہزاروں لوگوں کے رشتے کی درخواستیں آ چکی ہیں۔
ادکارہ یشماگل نے  رشتہ کرانے والی آنٹیوں سے تنگ ہو کر حال ہی میں رشتہ ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے، جہاں ان کو دنیا بھر سے شادی کی پیشکش ہونے لگی ہیں، ادکارہ کا کہنا ہے کہ ان کوشادی کے لیے اب تک دس ہزار لوگوں کے رشتے آ چکے ہیں۔ 
تاہم  اب دیکھنا یہ ہے کہ اداکارہ کے خوابوں کا شہزادہ کون بنے گا اورکس خوش قسمت کے نام کا قرعہ نکلتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ  نے  ایک نجی  ٹی وی شو میں اعتراف کیا تھا کہ  آج کل میاں تلاش کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے، میں نے ایک اچھے رشتے کی تلاش کیلئے میرج بیورو سے رابطہ کیا تھا جس کیلئے انہوں نے مجھ سے  8 لاکھ فیس مانگی تھی ۔