گوتم اڈانی اس وقت بھارت میں ہیں اور ان پر امریکا لاکر مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے
بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے پر امریکا میں رشوت اور دھوکا دہی کے کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کاروباری شخصیت گوتم اڈانی پر رشوت دینے اور دھوکا دہی کے کیس میں امریکا کی عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ امریکی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گوتم اڈانی اور ان کے بھیتیجے پر سولر پلانٹ پروجیکٹ میں 26 کروڑ ڈالر کے فراڈ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
دوسری جانب امریکا میں بھارتی تاجر گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہی اور وارنٹ امریکا میں بھارتی سفارتی حکام کے سپرد کرنےکا امکان ہے۔ گوتم اڈانی اس وقت بھارت میں ہیں اور ان پر امریکا لاکر مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گوتم اڈانی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھی قریب سمجھا جاتا ہے۔
حکومت کو متنازعہ پیکا ایکٹ پر صحافیوں کی تجاویز لینی چاہئیں ، مولانا فضل الرحمان
- ایک گھنٹہ قبل
مریم نواز نے ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کرنیوالے پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم دے دیا
- 4 گھنٹے قبل
کراچی میں ڈیرے ڈالی امریکی خاتون نے واپس جانےکے لیے کونسی نئی شرط رکھ دی؟
- 3 گھنٹے قبل
جامعات میں بیورو کریٹ کو وائس چانسلر بنانے کا بل سندھ اسمبلی سے منظور
- 23 منٹ قبل
صحافیوں کا متنازع پیکا ایکٹ بل کے خلاف ملک بھرمیں شدید احتجاج،پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرا دیے
- 2 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا،عرفان صدیقی کی تصدیق
- 36 منٹ قبل
دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے، نہ چیف جسٹس بنایا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط
- 2 گھنٹے قبل
پی سی پی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 5 1رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
کلیدی اصلاحات سے اقتصادی استحکام میں مدد مل رہی ہے،احسن اقبال
- 4 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل
ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل