پاکستان
بانی چیئرمین پی ٹی آئی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار
مقدمہ جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، پولیس
راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو آج جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقدمہ جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر واقعات پر بھی درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم عمران خان سے تفتیش کر رہی ہے، انہیں کل جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 20 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکے اور 2 ضامنوں کے عوض ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
جرم
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
مسافرگاڑیاں سکیورٹی فورسزکی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور جارہی تھی
ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 38 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے۔
واقعہ ضلع کرم کے لوئر علاقے میں پیش آیا۔ مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔
رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 36 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ اس واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مسافرگاڑیاں سیکیورٹی فورسزکی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور جارہی تھی۔
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے
ٹیکنالوجی
بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ایک بٹ کوائن کی قیمت 97 ہزار ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی
بٹ کوائن کی قیمت 97,119 ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے، یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
تاجروں پرامید ہیں کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کرے گی، کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی قدر 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہےجو ایک ریکارڈ سطح ہے۔
خیال رہے کہ کرپٹو کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بٹ کوائن کی قیمت 94 ہزار ڈالر کی سطح پر تھی جس میں آج مزید اضافہ ہو گیا ہے، پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن کی قیمت دو کروڑ 69 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
پاکستان
دہشتگرد گروپوں کو افغانستان سے ملنے والی حمایت تشویشناک ہے، پاکستان
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے پیش ہونے والی قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنا افسوسناک ہے
ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے، دہشتگردی صرف افغانستان نہیں بلکہ پاکستان سمیت ہمسایوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔
ممتاززہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کو دہشتگرد گروہوں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کردیے ہیں، افغانستان کو دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان بین الاقوامی سطح پر اپنے وعدے پورے کرے گا۔
افغانستان میں خصوصی مندوب کی تقرری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق خصوصی مندوب کی تقرری کی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں۔ بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے پیش ہونے والی قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنا افسوسناک ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران بیلاروس کے صدر کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ سمیت اہم معاہدوں پر بات چیت ہوگی۔
ترجمان کے مطابق برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے بھی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا، برطانوی وزیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
جرم 5 گھنٹے پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
کھیل 9 گھنٹے پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
دنیا 2 گھنٹے پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علاقائی ایک دن پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
موسم 20 گھنٹے پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان
-
کھیل 2 دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ