جی این این سوشل

علاقائی

 نارووال:پولیس چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن چھت سے گر کر جاں بحق

پی ٹی آئی ضلع نارووال کے صدر نے اپنے بیان میں کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 نارووال:پولیس چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن چھت سے گر کر جاں بحق
 نارووال:پولیس چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن چھت سے گر کر جاں بحق

نارووال کے علاقے بدوملہی میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن کے گھر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران پی ٹی آئی کارکن بھاگتے ہوئے چھت سے گر کر زخمی ہو گیا۔

زخمی کارکن کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔پی ٹی آئی ضلع نارووال کے صدر نے اپنے بیان میں کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

لواحقین نے تھانہ بدوملی کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاج کیا،یاسر کے کمسن بیٹے نے بتایا کہ چھاپے کے دوران بابا گھر کی چھت پر چڑھ گئے تھے، پولیس اہلکاروں نے ان کے سر پر اینٹ ماری تھی۔

دوسری جانب ترجمان ڈی پی او نارووال کا کہنا ہے  کہ  یاسر کی موت  سے  پولیس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات

احتجاجی مظاہرین نے ایس ایچ او طاہر اقبال کو شدید زخمی کیا اور ان کا ایک بازو بھی فریکچر ہوا، تاہم اب وہ صحت یاب ہوکر واپس ڈیوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات سامنے آ گئے۔

24 تا 26 نومبر تک پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران جہاں دیگر سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے ان میں ایس ایچ او تھانہ نیو ایئرپورٹ طاہر اقبال بھی شامل ہیں۔

احتجاجی مظاہرین نے ایس ایچ او طاہر اقبال کو شدید زخمی کیا اور ان کا ایک بازو بھی فریکچر ہوا، تاہم اب وہ صحت یاب ہوکر واپس ڈیوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او طاہر اقبال نے کہا ہے کہ24 نومبر کو میں لا اینڈ آرڈر کیلئے موٹر وے پر تعینات تھا، رات تقریباً 11 بجے پرتشدد مظاہرین سے ہمارا سامنا ہوا۔

 طاہراقبال نے کہا کہ ان تمام عسکری شرپسندوں کے پاس 30 بور رائفل اور پسٹل تھے، جنہوں نے پہاڑوں پر آگ لگائی اور فائرنگ کرتے ہوئے ہماری جانب بڑھنے لگے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام مظاہرین آتشی اسلحہ سے لیس تھے جبکہ ہم انہیں بغیر اسلحہ کے کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے تھے، اسی دوران آس پاس کی پہاڑیوں پر موجود عسکری شرپسند جن کے پاس آتشی اسلحہ تھا وہ ہم پر حملہ آور ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی دوران ڈی پی او کے سکواڈ نے مجھے کھائی سے ریسکیو کیا، اگر ایسا بروقت نہ کیا جاتا تو شاید آج میں یہاں موجود نہ ہوتا، آج میں نے ایک بار پھر اپنی ڈیوٹی کو جوائن کرلیا ہے اور میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہوں، آئندہ جب بھی پکارا گیا تو اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے حاضر ہوں گا۔

ایس ایچ اور کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پھینکے گئے شیلز کی وجہ سے میری حالت غیر ہوگئی اور انہوں نے مجھے گھیر لیا، مظاہرین نے مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کھائی میں پھینک دیا جس سے میرا بازو فریکچر ہو گیا اور دیگر چوٹیں بھی آئیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بہاولپور:گھر سےخاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں  برآمد

ریسکیو حکام کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بہاولپور:گھر سےخاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں   برآمد

بہاولپور میں ایک ہی گھر سےخاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کی موت گولیاں لگنے سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ گھر سے ایک بچی بھی بے ہوش حالت میں ملی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم اس کے جسم پر زخموں کا کوئی نشان  نہیں ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد کاشف ، عروج خان ، جہانزیب ، عبداللہ، عبدالوہاب کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ ملزمان پانچوں افراد کو قتل کرنے کے بعد گھر کے باہر تالا لگا کر فرار ہوئے، ریسکیو اہلکار گھر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لاشوں کے قریب خون بھی موجود ہے، لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ستھرا پنجاب پروگرام سےصوبے میں صفائی کا   نظام بہتر ہو گا، مریم نواز

2018 میں پنجا ب کا بہترین پروفیشنل سسٹم ختم کر دیا گیا،مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ستھرا پنجاب پروگرام سےصوبے میں صفائی کا   نظام بہتر ہو گا، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں تاریخی کام پایہ تکمیل تک پہنچا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام سے ہر شہری کو فائدہ ہوگا، جس سے پنجاب یورپ کی طرح صاف ستھرا نظر آئے گا۔

مریم نواز  نے کہا کہ اس  پروگرام کے تحت شہروں اور دیہاتوں  میں صفائی کا ایک نظام ہوگا،صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق ایک قابل وزیر ہے بہت محنت کے بعد آج چند ماہ میں پنجاب میں صفائی کا زبردست مربوط نظام متعارف کرایا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ2018 میں پنجا ب کا بہترین پروفیشنل سسٹم ختم کر دیا گیا، شہبازشریف دور میں تو صحت تعلیم انفراسٹرکچر پر کام ہو رہا تھا،سپیڈ سے میٹرو بس، اورنج ٹرین منصوبہ بنا بہترین نظام کو پنجاب میں لانے کی کوشش کی گئی، 4 سال میں پنجاب  کو تباہ و برباد کردیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے جو پنجاب ملا پچھلے چار سال میں تیزی سی تنزلی کی طرف چلا گیا، چار سالہ دور میں فری ادویات نہیں تھیں ،سکول اور میٹرو بس سٹیشن ٹوٹا ہوا تھا، گلی محلہ شہر کو صاف کرکے زیرو ویسٹ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll