جی این این سوشل

دنیا

حج رجسٹریشن دوسرا مرحلہ ، 3 پیکجز متعارف

مکہ مکرمہ : سعودی وزارت حج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حج رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے شروع کیا جارہاہے ۔ پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ 58 ہزار 270 افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے۔جس کے لیے 3 پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حج پیکجز کی بکنگ کا آختتام بروز جمعہ 29 ذی القعدہ کو کیا جائیگا
حج پیکجز کی بکنگ کا آختتام بروز جمعہ 29 ذی القعدہ کو کیا جائیگا

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے عازمین کو حج پیکجزر خریدنے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی جائیگی ۔ حج پیکجز کی بکنگ کا اختتام بروز جمعہ 29 ذی القعدہ کو کیا جائیگا۔امسال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے اب تک جو درخواستیں موصول ہوئی ہین ان میں 59 فیصد مرد جبکہ 41 فی صد خواتیں شامل ہیں ۔

مذید پڑھیں : سعودی عرب پہنچنے والوں کے لیے نئے ضوابط لاگو

 

وزارت حج کی جانب سے تین پیکجز بھی متعارف کروادیئے گئے ہیں ۔ جن میں پہلا پیکج منی ٹاور گیسٹ کا ہے جس کی قیمت 16ہزار 560 ریال (  695,967 پاکستانی  روپے )  ، دوسرا پیکج خیموں کا ہے جسے گیٹ الف کا نام دیا گیا ہے جو 14ہزار تین اکیاسی ریال تقریباََ ( 604390 پاکستانی روپے ) جبکہ تیسرا اور آخری پیکج  12ہزار ایک سو تیرہ ریال ( 509037 پاکستانی روپے ) بنتا ہے ۔

مزید پڑھیں : 1000سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ دیدی گئی ہے، شوکت ترین

 

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہناتھا مذکورہ پیکجز میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل نہیں ہے جو پندرہ فیصد کے حساب سے ادا کرنا ہوگا ۔

مذید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر آگئی

 

واضح رہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے رواں سال سعودی عرب نے صرف ملکی شہریوں اور مملکت میں موجود غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دی ہے ۔ تاکہ تعداد کو محدود رکھا جاسکے ۔

دنیا

روس کی اسرائیل اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی ہدایت

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کہتے ہیں کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کردی ہے، ایران کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کی اسرائیل اور ایران سے تحمل  سے کام لینے کی ہدایت

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد روس نے دونوں فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’روس خطے کے تمام فریقین سے رابطے میں ہے اور روس کسی بھی ایسی کارروائی کی مذمت کرتا ہے جس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہو‘‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’’یہ صورت حال انتہائی تشویش ناک منظرنامے کی جانب بڑھ رہی ہے تاہم ہم رابطے جاری رکھیں گے اور ہمارا تمام فریقین سے تحمل کا مطالبہ ہے۔ساتھ ہی ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا تھا ’’اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی گئی تو ایران بھرپور جواب دے گا‘‘۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسرائیل کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لبنان میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں کے ساتھ زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد گذشتہ شب ایران نے اسرائیل پر 200 میزائل داغے تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کہتے ہیں کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کردی ہے، ایران کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حالیہ انٹراپارٹی الیکشن 3 مارچ 2024 کو کرایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حالیہ انٹراپارٹی الیکشن 3 مارچ 2024 کو کرایا، انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی متعدد خامیاں تھیں جب کہ الیکشن کمیشن نے اس کو 23 اپریل 2024 کو نوٹس بھیجا اور اس کیس کی پہلی سماعت 30 اپریل 2024 کو ہوئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس معاملے میں الیکشن کمیشن مسلسل لچک کا مظاہرہ کر رہا ہے جب کہ پی ٹی آئی کو کئی مواقع فراہم کیے گئے کہ وہ اپنے آئینی تقاضے پورے کرے، اس سست روی اور تاخیر کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ پارٹی  پر عائد ہوتی ہے۔

ترجمان کے مطابق اپریل 2024 سے لے کر اکتوبر 2024 تک اس کیس کی چھ سماعتیں ہوچکی ہیں، ان سماعتوں میں سے پانچ بار اس جماعت نے مزید وقت مانگا اور ہر بار سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جب کہ آج کی سماعت میں بھی التوا مانگا گیا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اس معاملے کو قانونی طور پر حل کرنے کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں، الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پرہمیشہ قانونی لچک کا مظاہرہ کیا ہے لیکن جماعت کی جانب سے بارہا التواء کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے یہ معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا ، نواز شریف

نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا ، نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا اور ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو آج پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔

لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرپرستی میں بہت عمدہ پروگرام شروع ہوا، اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء پر خوشی ہورہی ہے۔

نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔ کسی جماعت نے اتنا کام نہیں کیا جتنا مسلم لیگ ن نے کیا اور مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ ملکی استحکام آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹروے مسلم لیگ ن کے دور میں بنے، ڈالر کو ہم نے باندھ کر رکھا، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ن لیگ نے ختم کی جب کہ یلو کیپ منصوبے کو ختم کردیا گیا اور اس ملک میں پہلی اورنج لائن بھی ن لیگ نے بنائی۔a

انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے جب کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی عوام پر ہی خرچ کی جارہی ہے، 75 سالوں میں لوگوں کی بہت بڑی آبادی گھروں سے محروم ہے، عوام سے قرض کی مد میں کوئی سود نہیں لیا جارہا، ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll