ممبئی : بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نانی نے بچپن میں ان کا نام عبدالرحمان رکھا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اداکار و میزبان انوپم کھیر کے ایک شو کے دوران یہ انکشاف کیا کہ بچپن میں انکی نانی نے ان کانام عبدالرحمن رکھا تھا ۔پروگرام میں اداکار سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ عبدالرحمان نامی کسی انسان کو جانتے ہیں؟ اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں اس نام کے کسی شخص کو نہیں جانتا لیکن میری نانی نے بچپن میں میرا نام عبدالرحمان رکھا تھا۔ جس کے بعد ان کے کزنز انہیں چھیڑا کرتے تھے۔
دوران انٹرویو شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرا یہ نام کہیں رجسٹرڈ نہیں ہوا تھا لیکن نانی چاہتی تھیں میرا نام یہ ہی رہے جو مجھے کافی عجیب سا لگا تھا، آپ سوچیں بازی گر کے نام کے ساتھ یہ کچھ جچتا نہیں ہے ۔بالی وڈ سپر اسٹار نے مزید کہا کہ ان کے والد میر تاج محمد خان نے ان کا نام شاہ رخ رکھا اور ان کی بہن کا "لالہ رخ " ۔ انہوں نے کہاکہ شاہ رخ جس کا مطلب ہے "شہزادے کا چہرہ " اور یہی ان کی پہچان بنا ۔

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 15 گھنٹے قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 18 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 18 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 14 گھنٹے قبل

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 18 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 11 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 17 گھنٹے قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 16 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)


