پاکستان
رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی
ایسے وقت میں گورنر راج لگانا یا گرفتاریاں کرنا پی ٹی آئی کو فائدہ دیں گی
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی بھی نہیں لگانی چاہیے یہ وقت درست نہیں ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی بھی مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں گورنر راج لگانا یا گرفتاریاں کرنا پی ٹی آئی کو فائدہ دیں گی، یہ باتیں ضرور ہوئی ہیں وزیراعظم اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ دو ڈھائی ہزار لوگ گرفتار ہوئے لیکن کوئی ایم این اے یا ایم پی اے گرفتارنہ ہوا جب لیڈر ہی بھاگ گئے تو ورکرز نے وہاں کیوں کھڑے رہنا تھا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو پتا تھا کہ میں آگے جاؤں گا تو گرفتاری ہوجائے گی، وہ تو آنا ہی نہیں چاہتے تھے، ان کی انڈراسٹیڈنگ ایسی تھی کہ واپس جانا بہتر سمجھا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنا بہت بڑا سیاسی نقصان کردیا ہے، آنسو گیس کی شیلنگ سے ہی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی واپس چلے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے پی سے 15 سے 20 ہزار لوگوں کو ایم این ایز، ایم پی ایز لے کر آئے تھے، یہ سب لوگ اسلام آباد میں کھڑے رہتے تو پھر شاید نقصان بہت زیادہ ہوتا، جب علی امین اور بشریٰ بی بی ہی نکل گئے تو ورکرز بھی بکھر گئے اور بھاگے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی جس طرح بیانیہ بنارہی اس طرح نہیں ہوسکتا، ان کا تھوڑا بہت نقصان ہوا ہوگا یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے، جیسے رینجرز پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی ایسے پی ٹی آئی کا بھی نقصان ہوا ہوگا۔
پاکستان
فیصل واوڈا کا بانی پی ٹی آئی کی زندگی سے متعلق بڑا دعویٰ
سینیٹر نے بشریٰ بی بی کو عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان سے متعلق کی گئی گفتگو میں کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی کیلئے بہت فکرمند ہوں، ان کی زندگی کو خطرہ ہے، اگر بانی چیئرمین کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک بشریٰ بی بی ساتھ ہیں، بانی کی کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی، بشریٰ بی بی کبھی بانی چیئرمین کو دہی کھلادیتی ہیں کبھی کچھ اور چیز ،یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی 'پی ٹی آئی پاکستان' بن جائےگی۔
پاکستان
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،دفتر خارجہ
پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، اورفلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں،ممتاز زہرا بلوچ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ حکومت کئی مواقع پر کہہ چکی ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے خلاف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیا ن مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں اور معاہدوں پردستخط ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق روسی اسپیکر کے دعوت نامے پر روس کا دورہ کر رہے ہیں، جس میں مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔
فلسطین اور غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، اورفلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کو فلسطین میں جارحیت اور نسل کشی پر جوابدہ ٹھہرائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کرتا ہے، پاکستان لبنان میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
علاقائی
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم
نوٹیفکیشن کے مطابق 30 نومبر سے یکم فروری تک ہفتے کا دن ورکنگ ڈے ہو گا
وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کے روز کی تعطیل ختم کر دی گئی ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلیں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق 30 نومبر سے یکم فروری تک ہفتے کا دن ورکنگ ڈے ہو گا۔
۔یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ کئی روز تک تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی۔
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
علاقائی 2 گھنٹے پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
علاقائی ایک دن پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی