ٹیکنالوجی
آسٹریلیا نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون جلد بازی میں متعارف کرایا، میٹا کا الزام
شواہد اور نوجوانوں کی آرا کو مدنظر رکھے بغیر قانون سازی کی گئی، میٹا
سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے الزام عائد کیا ہے کہ آسٹریلیا کی حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے قانون سازی میں جلد بازی سے کام لیا ہے۔
کمپنی کے مطابق شواہد اور نوجوانوں کی آرا کو مدنظر رکھے بغیر قانون سازی کی گئی، واضح رہے کہ اس پابندی کا اطلاق ایک سال کے عرصے میں ہوگا۔
خیال رہے کہ 28 نومبر کو آسٹریلوی ایوان نمائندگان نے ملک میں 16 سال سے کم عمر بچوں پرسوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بل کی منظوری دی تھی۔
بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہوگا۔
اب تک بیشتر سوشل میڈیا کمپنیوں کی جانب سے قانون پر عملدرآمد کی بات کی گئی ہے، ایسا نہ کرنے پر بھاری جرمانوں کا سامنا ہوگا۔
مگر سوشل میڈیا کمپنیوں کی جانب سے اس کے نفاذ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاکستان
دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان اور ضلع لکی مروت میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے کامیاب آپریشنز کو سراہتے ہوئے ان کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے ان آپریشنز میں مطلوب دہشت گرد سمیت 8 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا۔
وزیراعظم نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح دشمن کے سامنے کھڑی رہی ہیں، اور “پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفریح
معروف قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
حکومت پاکستان نے 1989ء میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا
صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف قوال عزیز میاں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ہوئے24 برس گزر گئے۔
عزیز میاں 17 اپریل 1942 کو بھارتی شہر دہلی میں پیدا ہوئے،بارعب اور طاقتور آواز کے مالک عزیز میاں کا اصل نام عبد العزیز تھا۔ "میاں" ان کا تکیہ کلام تھا جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے جو بعد میں ان کے نام کا حصہ بن گیا۔
نامور قوال کو فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا، جبکہ
1989ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
عزیز میاں کو پاکستان کے چند مقبول ترین قوالوں میں شمار کیا جاتا ہے، ان کی مشہور قوالیوں میں شرابی میں شرابی، تیری صورت اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے آج بھی سننے والوں پر وجد طاری کر دیتی ہیں۔
عزیز میاں کا انتقال 6 دسمبر 2000 کو تہران میں یرقان کی وجہ سے ہوا لیکن ان کی گائی گئی قوالیاں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں
علاقائی
لاہور میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق، طلبا کا شدید احتجاج
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمار یونیورسٹی کینٹین میں تھا باہر سے ایک شخص نے آکر فائرنگ کی۔
لاہور : لاہور میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
شیخ زید اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق زخمی عمار کو 3 گولیاں لگیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمار یونیورسٹی کینٹین میں تھا باہر سے ایک شخص نے آکر فائرنگ کی۔
واضح رہے ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعہ کی تردید کردی۔
پنجاب پولیس نے بھی مؤقف اپنایا ہے کہ یونیورسٹی کے اندر قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
طالب علم کی ہلاکت کے خلاف پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کیا گیا، وائس چانسلر آفس کے سامنے لگے گملے توڑ دیے گئے، کینال روڈ پر بھی احتجاج کیا گیا، جہاں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
ٹیکنالوجی 16 گھنٹے پہلے
اسٹار لنک کو پاکستان میں لانے کی کوششیں تیز
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
پی آئی اے کا نیا سی ای او کس کو مقرر کیا گیا؟
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
محکمہ تعلیم سندھ کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی : بھارت کا پی سی بی فارمولا تسلیم کرنے سے انکار، اجلاس پھر ملتوی