جی این این سوشل

دنیا

دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت

دریافت ہو نے والے سونے کےذخیرےکی مالیت کم و بیش 83 ارب ڈالر تک بتائی جارہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت
دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں سونے کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے جس کی مالیت کم و بیش 83 ارب ڈالر تک بتائی جارہی ہے،اور مکنہ طور پر سونے کے اس ذخیرہ کو دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 1 ہزار میٹرک ٹن اعلیٰ معیار کا سونا موجود ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے  معلوم ہوا  ہے کہ 2 کلومیٹر کی گہرائی میں تقریباً 300 میٹرک ٹن سونےکی موجودگی کا پتہ چلا ہے جبکہ یہاں زیادہ گہرائی میں مزید ذخائر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے،مقامی جیولوجیکل بیورو کے مطابق ایک اندازے کے تحت سونے کے مزید ذخائر 3 ہزار میٹر کی گہرائی میں پائے جائیں گے اور اگر ایسا درست ہوا تو ان ذخائر کی مالیت 83 ارب ڈالرز ہو سکتی ہے۔

واضح رہے چین دنیا میں سونے کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے جو کل سونے کا 10 فیصد ہے۔ 

  جبکہ اس سے قبل سونے کے سب سے بڑے ذخائر جنوبی افریقا، انڈونیشیا، روس، چلی، امریکا اور دیگر ممالک میں موجود ہیں، اب چین بھی اس صف میں شامل ہو جائے گا۔

تفریح

معروف قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

حکومت پاکستان نے 1989ء میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف قوال  عزیز میاں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ہوئے24  برس گزر گئے۔

عزیز میاں 17 اپریل 1942 کو بھارتی شہر دہلی میں پیدا ہوئے،بارعب اور طاقتور آواز کے مالک عزیز میاں کا اصل نام عبد العزیز تھا۔ "میاں" ان کا تکیہ کلام تھا جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے جو بعد میں ان کے نام کا حصہ بن گیا۔

نامور قوال کو فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا، جبکہ
1989ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے  انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

 عزیز میاں کو  پاکستان کے چند مقبول ترین قوالوں میں شمار کیا جاتا ہے، ان کی مشہور قوالیوں میں شرابی میں شرابی، تیری صورت اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے آج بھی سننے والوں پر وجد طاری کر دیتی ہیں۔

عزیز میاں کا انتقال 6 دسمبر 2000 کو تہران میں یرقان کی وجہ سے ہوا لیکن ان کی گائی گئی قوالیاں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق، طلبا کا شدید احتجاج

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ نے دعویٰ کیا  ہے کہ عمار یونیورسٹی کینٹین میں تھا باہر سے ایک شخص نے آکر فائرنگ کی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق، طلبا کا شدید احتجاج

لاہور : لاہور میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ 

شیخ زید اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق زخمی عمار کو 3 گولیاں لگیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ نے دعویٰ کیا  ہے کہ عمار یونیورسٹی کینٹین میں تھا باہر سے ایک شخص نے آکر فائرنگ کی۔

واضح رہے ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعہ کی تردید کردی۔  

پنجاب پولیس نے بھی مؤقف اپنایا ہے کہ یونیورسٹی کے اندر قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

طالب علم کی ہلاکت کے خلاف پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کیا گیا، وائس چانسلر آفس کے سامنے لگے گملے توڑ دیے گئے، کینال روڈ پر بھی احتجاج کیا گیا، جہاں  شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا میں برفانی طوفان سے معموملات زندگی درہم برہم

حکام نے زلزلے کے ساتھ کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی جسے بعد ازاں کینسل کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا میں برفانی طوفان سے  معموملات زندگی درہم برہم

امریکا میں برفانی طوفان نے معموملات زندگی درہم برہم کردیئے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو، پنسلوانیا اور نیویارک میں پانچ فٹ تک برف پڑچکی ہے،وہاں سڑکیں برف سے ڈھک گئیں اور راستے بند ہوگئے،برف باری کے باعث متعدد پروازیں بھی معطل کردی گئیں۔  لیکس ایری اور اونٹاریو میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے،امریکا اور کینیڈا میں برف باری مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمال میں زلزلہ آیاہے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت سات اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے،امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گہرائی دس کلومیٹر جبکہ مرکز کیلیفورنیا کے جنوب مغرب میں تھا،زلزلے باعث امریکی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ حکام نے زلزلے کے ساتھ کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی جسے بعد ازاں کینسل کردیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll